تلنگانہ کی خبریں

جنگاؤں : متفرق خبریں

جنگاؤں کے  ہیڈ پوسٹ آفس میں آدھار سے متعلقہ۔خدمات کی فراہمی۔اے یس پی۔  پوسٹل ایم -رمادیوی   

جنگاؤں کے  ہیڈ پوسٹ آفس میں آدھار سے متعلقہ۔خدمات کی فراہمی۔اے یس پی۔  پوسٹل رمادیوی مولا
ایم -رمادیوی
 جنگاوُں: (محمدعابدفیصل قریشی)اس دور میں ہر شخص کی زندگی کا  آدھار کارڈ ایک اہم جز بن چکا ہے۔ ہر کسی۔معاملے آدھار کا لزوم ہوگیا ہے۔ نوکری یا کسی دوسرے لین دین کے لئے درخواست دینے کے لئے آدھار کارڈ ہونا ضروری ہے۔ 
تاہم  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹل مولا رمادیوی نے کہا کہ  ہیڈ پوسٹ آفس میں ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔یہاں نئے آدھار کار بنائے جائیں گے جنھوں نے ابھی تک کارڈ نہیں بنایا ہو۔ اگر کسی استفادہ کنندے کے کارڈ میں  غلطیاں واقع  ہوں تو یہاں   اسکی تصیح کی جائے گی ،اور تمام تر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ یہ کاؤنٹر کام کے اوقات میں صبح سے شام تک اپنی خدمات میسر کرے گا۔ 
وضاحت کی کہ اس کاؤنٹر پر نئے  آدھار کارڈ کے لئے درخواست دینے والے  5 سے 15 سال سے کم عمر افراد کو یہ خدمات مفت فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر عام فیس لی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ سہولت پوسٹ آفس میں قائم کی ہے تاکہ عوام می سیوا مراکز اور آدھار مراکز،انٹر نٹ ، پر ہجوم کی شکل میں جمع نہ ہوں اور  ضلع کے تمام لوگ محکمہ ڈاک کی خدمات حاصل کرسکیں۔

 راشن کارڈ گیرندوں کے لئے بھی ڈاک کی خدمات دی جائیں گی

 راشن کارڈ گیرندےبھی ان مراکز میں اپنے سیل فون نمبرکوآدھار کارڈ کے ساتھ مربوط کرنے ، اور آئرش رجسٹریشن کیلئے یہاں کی۔خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

 سُکنیا کھاتہ 250 روپےمیں  کھولا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ سُکنیا اکاؤنٹ جس میں 10 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کیلئے ، پیدائش سے لے کر 10 سال سے کم عمر کے بچوں تک کھاتہ صرف  250 روپےمیں  کھولا جائے گا۔ خواتین ہرمہینے  تھوڑی بچت کرکےتھوڑی رقم اس کھاتے میں ڈال سکتے ہیں مستقبل میں یہ رقم انکی لڑکیوں کی شادی، پڑھائی کے کام آسکتی ہے۔
رما دیوی نے کہا کہ عوام مزید تفصیلات کے لئے جنگاؤں ہیڈ پوسٹ آفس ہیڈ ،پوسٹ ماسٹر یا آپ کے قریبی پوسٹ آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یا ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور شکوک و شبہات کو دور کرسکتے ہیں
_____________________________________________

ضلع جنگاوں کے جوائنٹ کلکٹر آر ڈی او اور میونسپل کمشنر نے کوویڈ ویکسن لیا۔

ضلع جنگاوں کے جوائنٹ کلکٹر آر ڈی او اور میونسپل کمشنر نے کوویڈ ویکسن لیا۔

جنگاوں 8 فبروری(محمدعابدفیصل قریشی) ضلع جنگاوں مستقر    کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج جوائنٹ کلکٹر مسٹر بھاسکر آر ڈی او مسٹر رویندر  اور میونسپل کمشنر مسٹر پی سمّیا کو ،DMHO ڈاکٹر مہندر اور Dy DMHO ڈاکٹر اشوک کمارRMO ڈاکٹر سگناکر راجو  کی نگرانی میں کوویڈ ویکسن دیا گیا  مذکورہ ڈاکٹرس نے جوائنٹ کلکٹر آر ڈی او اور میونسپل کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں گلدستے پیش کئے اس موقع پر جناب معراج الرحمان ہیلتھ آفیسر کے علاوہ محکمہ بلدیہ ریوینو اور کلکٹریٹ کا عملہ موجود تھا
_____________________________________________ 

جنگاؤں میں عظيم الشان مشاعره

 جنگاوں مشاعرہ

-جنگاوُں؛(محمدعابدفیصل قریشی)محمد خواجہ مجتہدالدین، صدرتلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سرویس ایسوسی ایشن شاخ ضلع جنگاؤں کی اطلاع کے بموجب اسوسی ایشن کے زير اہتمام بروز ھفتہ 13فبروری کو  8 بجے شب پورنيما گارڈن فنکشن ھال گنڈلہ گڈہ جنگاؤں ميں عظيم الشان مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے

جس ميں میزبان شعراء کے علاوہ ورنگل حيدرآباد کريمنگر محبوب نگر  نرمل کاغذنگر اور  بہار سے سنجيدہ اور مزاحيہ شعراۓکرام تشريف لارہے ہيں۔‌ 

اردو داں طبقہ اور ادب دوست احباب سے گزارش کی جاتی ہے مشاعرہ ميں شرکت کریں اور  مشاعرہ کو کامياب بنايں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button