تلنگانہ کی خبریں

ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقیوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے صرف تین دن کی مہلت

27 فروری کو مخلوعہ جائیدادوں اور سیناریٹی لسٹ جاری ہوگی ۔ 28 تا 30 جنوری تک درخواستوں کی وصولی

4 مارچ کو ایس جی ٹیز تبادلوں کے احکامات ، 5 تا 19 مارچ اپیل و اعتراضات قبول کئے جائیں گے

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقیوں کا عمل 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے ۔ 28 تا 30 جنوری تین دن آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے ڈی ای اوز کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے ۔جملہ 37 دن تک یہ عمل جاری رہے گا ۔ اس کے بعد دوبارہ اپیل کرنے کی 15 دن مہلت دی جارہی ہے ۔ پہلے متعلقہ اضلاع کے ڈی ای اوز کی جانب سے سیناریٹی کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ 14 فروری تک ہیڈ ماسٹرس کے تبادلوں کا عمل پھر اسکول اسسٹنٹ آخر میں سکنڈری گریڈ ٹیچرس کے ترقی و تبادلے کئے جائیں گے ۔ ریاست میں سال 2015 جولائی کو پہلی مرتبہ تبادلے اور ترقی ایک ساتھ کئے گئے تھے ۔

دوبارہ 7.5 سال بعد یہ عمل کیا جارہا ہے ۔ سال 2018 میں صرف تبادلے کئے گئے تھے ۔ جملہ 9700 ٹیچرس کو ترقی اور تقریبا 30 ہزار ٹیچرس کے تبادلے ہورہے ہیں ۔ 27 جنوری کو تمام زمروں کی مخلوعہ جائیدادیں ، ہیڈ ماسٹرس کی حیثیت سے ترقی کے اہل اسکول اسسٹنٹس کی سیناریٹی لسٹ آن لائن جاری کی جائے گی ۔ 28 تا 30 جنوری تبادلوں کے لیے تمام زمروں کے ٹیچرس اور ہیڈ ماسٹرس سے درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ 31 جنوری تا 2 فروری آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے والوں کو اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع ہو کر داخل کردہ درخواستوں کی ہارڈ کاپی پیش کرنا ہوگا ۔ 7 فروری کو ڈی ای او اور آر جے ڈی ویب سائٹ میں تبادلوں پر مشتمل پوائنٹس کی عارضی سیناریٹی لسٹ اور ترقیوں کے لیے سیناریٹی لسٹ کا اعلان کریں گے ۔ 8 تا 10 فروری اعتراضات قبول کئے جائیں گے جس کا جائزہ لیتے ہوئے حل برآمد کیا جائے گا ۔ 11 اور 12 فروری کو تبادلوں ، ترقیوں ، کی فائنل سیناریٹی لسٹ کا اعلان کیا جائے گا ۔

ہیڈ ماسٹرس کے تبادلوں کے لیے ویب آپشن کا اندراج کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ 14 فروری کو ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس ( آر جے ڈیز ) ہیڈ ماسٹرس کے تبادلوں کے لیے احکامات جاری کریں گے ۔ 15 فروری کو ہیڈ ماسٹرس کے تبادلوں کے بعد ماباقی ہیڈ ماسٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ 16 تا 18 فروری اہل اسکول اسسٹنٹس کی ترقی کے لیے کونسلنگ ہوگی ۔ 19 اور 20 فروری کو سبجکٹس کے اساس پر اسکول اسسٹنٹس کی مخلوعہ جائیدادوں کا اعلان کیا جائے گا اور آپشنس کے اندراج کی سہولت دی جائے گی ۔ 21 فروری کو آپشنس پر از سر نو غور کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔

22 اور 23 فروری کو ڈی ای اوز اسکول اسسٹنٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کریں گے ۔ 24 فرری کو اسکول اسسٹنٹس کے تبادلوں کے بعد مخلوعہ جائیدادوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ 25 تا 27 فروری ایس جی ٹی اور اس کے مساوی زمروں کے ٹیچرس عدالتی مقدمات سے پاک سبجکٹس کے لیے مینول میں کونسلنگ کے ذریعہ بحیثیت اسکول اسسٹنٹس ترقی دی جائے گی ۔

28 فروری تا 2 مارچ ایس جی ٹی اور اس کے مساوتی مخلوعہ جائیدادوں کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ہی ویب آپشنس کے اندراج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ 3 مارچ کو ایس جی ٹی اور اس سے مساوی زمروں کے ٹیچرس کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ 5 تا 19 مارچ تک ڈی ای اوز کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر اپیل ، اعتراضات کو آر جے ڈی سے رجوع کرنے اور آر جے ڈی کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر اپیل و اعتراضات کو محکمہ تعلیم کے ڈائرکٹر سے رجوع کیا جائے ۔ متعلقہ عہدیدار انہیں اندرون 15 یوم حل کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button