مولانا علی الحسینی آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے نائب صدر نامزد

حیدرآباد: 9فروری (اردودنیا.اِن) سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نیشنل کو آرڈینٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی اطلاع کے بموجب فضیلت مآب مولانا حافط سید محمد علی الحسینی صاحب خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کو آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کا قومی نائب صدر نامزد کیا ہے۔
کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا سید نصیرالدین چشتی صاحب جانشین حضرت دیوان صاحب، اجمیر شریف نے مولانا علی الحسینی صاحب کو آل انڈیا صوفی سجادہنشین کونسل کا قومی نائب صدر نامزد کیا ہے۔ کونسل کے سرپرستِ تقدس مآب حضرت دیوان سید زین العابدین علی خان صاحب قبلہ سجادہ نشین حضور خواجہ غریب نوازؒ اورتقدس مآب حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر سید شااہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبر گہ شریف ہیں۔
ملک بھر کے درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادگان و ، مشائخین کونسل سے وابستہ ہیں۔ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل درگاہوں ، خانقاہوں مشائخین و سجادگان کو متحدو منظم کر نے کے علاوہ وقف اداروں کے مسائل کی یکسوئی ، درگاہوںخانقاہوں اور وقف اداروں کے استحکام تحفظ و ترقی کے لئے قومی سطح پر سرگرم ہے۔علاوہ اس کے ملی مسائل پر بھی آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی گہری نظر ہے اور ان مسائل کی یکسوئی کے لئے بھی وقتاًفو قتاً کونسل کی جانب سے کئی اقدامات کئے جاتے ہیں۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے پر زور نمائندگی کی جاتی ہے۔ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے علیٰ سطح وفد نے حال ہی میںاجیت دوبال قومی صیانتی مشیر برائے وزیر اعظم اور مرکزی وزیرِامور حج و اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے حج کے نئے قوانین اور وقف معاملات میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کئی ایک ترمیمات کےلئے تجاویز پیش کی۔



