کیرالہ-تمل ناڈو کی غلط املا دیکھ کر ششی تھرور برہم، کہا درست نام سیکھنے کی کوشش کریں
ترواننت پورم سے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اپنی بہترین انگریزی دانی کیلئے مشہور ہیں
نئی دہلی،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)کانگریس کے سینئر رہنما اور ترواننت پورم سے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اپنی بہترین انگریزی دانی کیلئے مشہور ہیں ، وہ انگریزی کے بہت اچھے ادیب بھی ہیں، اُن کی کئی کتابیں بیسٹ سیلر بھی ہیں۔ میڈیا کے سامنے یا ٹویٹر پر لکھے گئے ان کے جملے کے معنی جاننے کے لیے ڈکشنریوں کی مدد لی جاتی ہے۔ اب ششی تھرور نے کیرالہ اور تمل ناڈو کے غلط املا کے حوالے سے مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی ویب سائٹ http:/MyGov.in میں خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔
وہیں کانگریس لیڈر نے صحیح نام سیکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ششی تھرور نے MyGov.in کے تعلق سے ٹویٹ کیا کہ ہم تمام جنوبی ہندوستانی شکر گزار ہوں گے کہ اگر MyGov.in کو چلانے والے ہندی قوم پرست ہماری ریاستوں کے نام جاننے کے لیے مہربانی کریں گے۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس میں کیرالہ اور تمل ناڈو کے ہجے غلط لکھے گئے ہیں۔ اس پر نشان لگاتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ براہ کرم ہماری ریاستوں کے نام درست لکھنے اور سیکھنے کی زحمت کریں۔یہ خبر لکھے جانے تک تھرور کے اس ٹویٹ کو 110 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ بہت سے لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔ وہیں ویب سائٹ میں دونوں ریاستوں کیرالہ اور تمل ناڈو کے غلط املا کی تصحیح بھی کردی گئی ہے۔ واضح ہوکہ MyGov ویب سائٹ کو حکومت نے 2014 میں شروع کیا تھا، جس کا مقصد ملک کی حکمرانی میں شہریوں کی شرکت کو بڑھانا تھا۔
All of us Dakshin Bharatvasis would be grateful if the Hindi Rashtravadis running https://t.co/SAky4wxXOb could kindly take the trouble to learn the names of our states. Please!? pic.twitter.com/hsLlyhivKC
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) January 29, 2023



