
🌸 رنگ برنگی تتلیاں – پھولوں پر بیٹھی ہیں ساری!
ان سے رونق باغ کی ساری۔ رنگ برنگی تتلیاں پیاری
دیکھ کر ان کوہوتےخوش پھول کلیاں بھی ہیں مسکراتی
رنگ برنگی تتلیاں پیاری۔ پھولوں۔ پر بیٹھی ہیں ساری
اڑتی ہوا میں ایسے وہ جیسے رنگوں کی ہے ہولی
جا بھی دیکھے ان کو کوئی۔ ان کی نیت ہےللچاتی
رنگ برنگی تتلیاں پیاری پھولوں پر بیٹھی ہیں ساری
پر میں اپنے بھر کر رنگ۔ دیتی ہے پیغام امنگ
یہ نہ کہتی میں اور تو ہر سر پر ہے یہ منڈلاتی
رنگ برنگی تتلیاں پیاری۔ پھولوں پر بیٹھی ہیں ساری
یکجہتی کے رنگوں والی پیاری پیاری تتلیاں پیاری
سب نے سیکھا ہےان سے۔ رنگوں میں ہے خوشیاں ساری
رنگ برنگی تتلیاں پیاری۔ پھولوں پر بیٹھی ہیں ساری
رنگوں سے نہ ہو بیر کسی۔کو۔ رنگوں سے ہے دنیا جاری
قدرت کے ہے رنگ نرالے۔ ہے حکمت ان میں ساری
رنگ برنگی تتلیاں پیاری۔ پھولوں پر بیٹھی ہیں ساری
جان ہے ننھی دیکھو انکی۔ فکر ہے سنسار کی ساری
بچو ! تم بھی جیو زندگی۔ تتلیوں جیسی رنگوں والی
✍️ فہمیدہ تبسّم ( ریسرچ اسکالر جامعہ عثمانیہ)
اردو پنڈت یم پی یو پی یس بی بی نگر یادادری بھونگیر


