تلنگانہ کی خبریں

جنگاوں : متفرق خبریں

خواتین ستری ندھی قرض اسکیم  سے فائدہ اٹھانا چاہئے،ضلع  ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) جناب عبدالحمیدصاحب کا بیان

اسکیم
جنگاوُں: ( محمد عابد فیصل قریشی )ضلع  ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی) جناب عبدالحمیدصاحب  نے کہا کہ ستری ندھی قرض اسکیم  سے فائدہ اٹھائیں اور معاشی استحکام حاصل کریں۔   کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں  ستری ندھی قرض اسکیم سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔  اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ ضلع میں  جبکہ خواتین کو 45 کروڑ روپئے قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
اس میں سے خواتین کی تنظیموں کو  28 کروڑ 36 لاکھ روپئے بطور  قرض فراہم کیے گئے ہیں۔ ان لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے لئے خواتین کے گروپوں میں شعور بیداری پیدا کی۔انھوں نے کہا کہ   وقت پر قرضوں کی ادائیگی  کرنے والوں کو مزید نئے قرضوں کی منظوری ممکن ہوگی۔  ضلع میں قرضوں کی مجموعی وصولی %18 ہے۔  منظور شدہ قرضوں کی وصولی کیلئے منصوبہ بند کارروائی کی جانی چاہئے۔
     اس اجلاس میں ڈی آر ڈی او کے رام ریڈی ،ڈی پیو رنگا چاری،ستری ندھی  اسکیم کے ریجنل مینیجر۔  پورناچندر ، ڈی پی ایم راجندر پرساد ، ایس ای آر پی ، ویمن فنڈ اسسٹنٹ منیجرز ، و دیگر نے شرکت کی۔
_____________________________________________ 
اسکیم
ضلع جنگاؤں کے ایس.سی طلبہ و طالبات کے لئے تعلیمی سال 2021-2020 کے لئے بیسٹ اویلیبل اسکیم میں پانچویں  و اول جماعتوں میں داخلے کے لیے اہل ایس. سی امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں تھی۔ان میں سے اہل طلبا کا  دفتر ضلع کلکٹریٹ جنگاؤں میٹنگ ہال میں قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب عمل میں لایا گیا۔
لہذا ، درخواست دہنگان طلبا کے اولیائے طلبا نے  دفتر ضلع کلکٹریٹ  میٹنگ ہال میں شرکت کی۔۔ طلبا و طالبات کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی  بدست ضلع ایڈیشنل کلکٹرمجالس مقامی ،جناب عبدالحمید  منعقد کیا گیا ۔جنگاؤں سے جماعت اول میں داخلے کیلئے (22)  طلبا۶ اور جماعت پنجم میں داخلے کیلئے (7)یس سی طلبا کا انتخاب کیا گیا۔اس اجلاس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹرمجالس مقامی ،جناب عبدالحمید ،افسر برائے قبائل بہبود،یس سی طلباء اور انکے والدین نے شرکت کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button