بین ریاستی خبریں

پی ایم مودی کا کیرالہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

پی ایم مودی کا کیرالہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

 

کوچی: (اردودنیا.اِن)کیرالا کے کوچی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ جو کام آج شروع ہورہاہے ، وہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھتے ہیں ، اور ان سے ہندوستان کی معاشی شرح کو تقویت ملے گی ۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کوچی میں بی پی سی ایل کیمپس کھولنے سے زرمبادلہ میں بچت ہوگی ، ہر قسم کی صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی’ پیدا ‘ہوں گے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے گذشتہ پانچ سالوں میں سیاحت کے شعبے میں اچھی ترقی کی ہے۔

عالمی سیاحت انڈیکس میں ہندوستان65 ویں سے آگے بڑھ کر 34 ویں مقام پر آگیا ہے۔ پی ایم نے تاجروں سے جدید سیاحتی منصوبے شروع کرنے کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button