تلنگانہ کی خبریں

کورٹلہ میں عقد نکاح کی تقریب

کورٹلہ میں عقد نکاح کی تقریب

کورٹلہ میں عقد نکاح کی تقریب
www.urduduniya.in

کورٹلہ: (واسق الرحمٰن)محمد ابوبکر صدیقی یوتھ صدر مجلس اتحادالمسلمین شاخ کورٹلہ کی ہمشیراہ محمد فصیح الدین کی دختر عزیزہ زوہا فرالہ صدیقہ کا عقد سعید نکاح سید مدثر حامد (بی ٹیک)میکانیکل انجینئر فرزند سید حامد علی ایم ایم بلڈرس کریم نگر کے ہمراہ انجام پایا ۔خطبہ نکاح مسجد عیدگاہ میں ادا کی گئی۔مہمانوں کے ضیافت (عشائیہ ) کا اہتمام جی ایس گارڑن مٹ پلی روڑ میں کیا گیا ۔

تقریب عشائیہ میں شہر کورٹلہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں محمد ایاض میونسپل کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘انم انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون‘ایم چندراشیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ ‘کونسلرس محمد صابر علی ‘محمد مظفر احمد سجو ‘محمد انور ‘سید فہیم صدر میناریٹی سیل ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ‘محمد رفیع مجلسی قائد ‘کے علاوہ رشتہ داروں اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔محمد ابوبکر صدیقی یوتھ صدر مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ ‘ابوز ر صدیقی ‘ابوشر صدیقی ‘عمران حیدر ‘محمد صلاح الدین رئیل اسٹیٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

منکحہ ضلع کریم نگر کے مشہور اُردو افسانہ نگار و انجمن اُردو آدب کریم نگر محمد بشیر الدین حیدر ‘محمد علیم الدین حیدر ‘ایم ایم بلڈرس کریم نگر کی بھتیجی ہیں۔رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راو اور حیدر آباد کے مجلسی کونسلر س نے محمد ابوبکر صدیق کو فون پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button