تلنگانہ کی خبریں

کورٹلہ:عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل کو بسٹ انٹیلیجنس آفیسر ایوارڈ

پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے "بسٹ انٹیلیجنس آفیسر ایوارڈ" سے نوازا گیا

کورٹلہ 19/جون (محمد چاند) شہر کورٹلہ کے متوطن و والی بال ایسوسیشن کورٹلہ کے مشہور کھلاڑی عبدالرشید پولیس ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ (مٹ پلی) کو انکی نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے "بسٹ انٹیلیجنس آفیسر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔عبدالرشید نے یہ ایوارڈ ضلع جگتیال پولیس کی جانب سے مستقر جگتیال پر اتوار کی شب سومنگلی گارڈن میں منعقدہ جشن تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں پولیس اوپن ہاؤس پروگرام کے دوران ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کپولہ ایشور کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ یاسمین باشاہ ضلع یس۔پی یگڈی بھاسکر،کے علاوہ ارکین اسمبلی ودیگر موجود تھے۔واضح رہیکہ عبدالرشید جنہوں نے اب تک متعدد دفعہ بسٹ آفیسر ایوارڈس حاصل کئےہیں اپنی نمایاں خدمات کے سبب عوام میں کافی مقبول ہیں۔

عبدالرشید کو ایوارڈ کی حصولیابی پر شہریان کورٹلہ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی محمد چاند پاشاہ صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ و سینئر جرنلسٹ، رکن بلدیہ مظفراحمد ،ایڈوکیٹ عبدالحفیظ، محمد شوکت علی جرنلسٹ، محمد عقیل صدر مجلس مٹ پلی،عبدالقدیر موظف، عبدالوحید رکن عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی،محمد ریاض (سابقہ کونسلر بلال پورہ)، عبدالخلیل، محمد علیم طاہر،سید احمد (ین۔آر۔آئی) عبدالغفور ولیج سیکریٹری،قاسم فیملی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button