تلنگانہ کی خبریں

پی ایم مودی نے دی تلنگانہ کو 6100 کروڑ کی سوغات مختلف اسکیمات کا سنگ بنیاد

پی ایم مودی نے آج انتخابی ریاست تلنگانہ کا دورہ کیا اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

ورنگل، 8جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی نے آج انتخابی ریاست تلنگانہ کا دورہ کیا اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم مودی نے آج ورنگل میں تقریباً 6,100 کروڑ روپے کے کئی سڑکوں اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ورنگل میں بھدرکالی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہائی وے اور ایکسپریس وے پروجیکٹوں سے رابطہ بڑھے گا۔

ورنگل میں ریلوے ویگن فیکٹری سے لوگوں کو کافی روزگار ملے گا۔مودی نے کہا کہ جب پوری دنیا ہندوستان میں سرمایہ کاری کی طرف دیکھ رہی ہے، جب ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے زبردست جوش و خروش ہے، تو تلنگانہ کو ترقی اور خوشحالی کے بہت سے مواقع ملے ہیں۔مودی کے بقول آج کا نیا ہندوستان، نوجوان ہندوستان ہے، توانائی سے بھرا ہوا ہے۔ یہ سنہری دور 21ویں صدی کی اس تیسری دہائی میں ہمارے سامنے آیا ہے۔

ہمیں اس سنہری دور کے ہر سیکنڈ سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔ ملک کا کوئی گوشہ تیز رفتار ترقی کے کسی بھی امکان سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔مودی کے بقول آج ہر قسم کے انفراسٹرکچر کے لیے پہلے سے کئی گنا زیادہ تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ آج پورے ملک میں شاہراہوں، ایکسپریس ویز، اقتصادی راہداریوں، صنعتی راہداریوں کا جال بچھایا جا رہا مودی کے بقول حال ہی میں تلنگانہ نے اپنے قیام کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ تلنگانہ ریاست بھلے ہی نئی ہو؛ لیکن ہندوستان کی تاریخ میں یہاں کے لوگوں کا تعاون ہمیشہ سے بڑا رہا ہے۔

مودی کے بقول تلگو لوگوں کی طاقت نے ہمیشہ ہندوستان کی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ آج جب ہندوستان دنیا کی 5ویں بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، اس میں بھی تلنگانہ کے لوگوں کا بڑا رول ہے۔ پی ایم مودی کے بقول آج جب پوری دنیا ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آرہی ہے، ترقی یافتہ ہندوستان کو لے کر اتنا جوش ہے، تو تلنگانہ کے سامنے مواقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button