بین ریاستی خبریں

پربھنی شہر کی معروف بزرگ شخصیت عبدالرؤف کنٹریکٹر کا انتقال

پربھنی شہر کی معروف بزرگ شخصیت عبدالرؤف کنٹریکٹر کا انتقال

پربھنی شہر کی معروف بزرگ شخصیت عبدالرؤف کنٹریکٹر کا انتقال

 

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کی مشہور و معروف بزرگ شخصیت عبدالرؤف کنٹریکٹر ابن مرحوم عبدالشکور ساکن گاڑی بان محلہ، شاہی مسجد، پربھنی عمر 90 سال ضعیف العمری کے سبب ان کی رہائش گاہ پر 18 فروری بروز جمعرات صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب انتقال کر گئے – مرحوم نہایت خوش مزاج ،ملنسار اور نیک دیندار طبیعت کے مالک تھے –

پسماندگان میں 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں شامل ہیں – ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز بعد نماز مغرب مسجد سید قادر میں ادا کی گئی – جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئ – اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین 
مرحوم یہ معروف نعتیہ شاعر عبدالرحیم مضطر کے برادر کلاں تھے اور معروف شخصیت محمد خالد عبدالحفیظ صدر مدرس حاجی محمد پاڈیلا اردو پرائمری اسکول، درگاہ روڈ، پربھنی کے حقیقی تایا جان تھے – ادارہ بھی ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button