
بہار :پی ایف آئی کے ریاستی سکریٹری ریاض گرفتار
این آئی اے کافی دنوں سے تلاش کر رہی تھی۔
بہار /موتیہاری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ریاستی سکریٹری اور این آئی اے کو مطلوب ریاضعرف ببلو، جو طویل عرصے سے مفرورتھے، کو موتیہاری پولیس نے ہفتہ کو گرفتار کرلیا۔ ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے مشرقی چمپارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کنتیش کمار مشرا نے بتایا کہ اسے چکیا کے سبھاش چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال اسے نامعلوم مقام پر لے جا کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق اس کا نام پھلواری دہشت گرد ماڈل کے بعد سامنے آیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی ایجنسیاں اس پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ ریاض کی گرفتاری کی اطلاع این آئی اے اور اے ٹی ایس کو دے دی گئی ہے۔
ایس پی کانتیش کمار مشرا کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاض چکیہ کے سبھاش چوک میں مچھلی خریدنے گیا تھا۔ ایس پی کانتیش کمار مشرا کو یہ خفیہ اطلاع ملی۔ ایس پی نے فوری طور پر چکیا کے ڈی ایس پی ستیندر کمار سنگھ اور چکیہ پولیس کو چوکس کیا اور ہدایات دیں۔ چکیہ کے ڈی ایس پی اور مقامی پولیس نے سادہ کپڑوں میں ریاض معروف عرف ببلو کو سبھاش چوک سے گرفتار کر لیا۔
آپ کو بتا دیں کہ پٹنہ کے پھلواری شریف میں پی ایف آئی کی سرگرمیوں کا پردہ فاش ہونے کے بعد ایک دہشت گرد ماڈیول کا انکشاف ہوا تھا۔ اس کے بعد پٹنہ کے اطہر اور جلال الدین کے ساتھ مشرقی چمپارن ضلع کے چکیہ کے رہنے والے ریاض معروف عرف ببلو کا نام سامنے آیا۔ ریاض کی تلاش کافی دنوں سےمفرور تھا۔ کئی بار چھاپے مارے گئے لیکن وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آیا۔ اس کے ساتھ ہی، پھلواری دہشت گردی کے ماڈیول سے وابستہ پی ایف آئی کے کئی سرگرم ارکان کو پہلے ہی این آئی اے اور اے ٹی ایس ٹیموں نے گرفتار کیا ہے۔



