
نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ٹول کٹ کیس میں دیشا روی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اب فیصلہ منگل کوآئے گا۔جمعہ کے دن دشا راوی نے بیل کے لیے درخواست دی۔ عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہاہے کہ دیشا روی کو شانتانوسے آمنے سامنے بیٹھ کر انکوائری کرنا ہوگی۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔
دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں کچھ اہم دستاویزات موجود ہیں ، جو ہم ایک مہر بند لفافے میں دیناچاہتے ہیں۔ اس پر جج نے کہاہے کہ آپ دستاویزات داخل کروائیں۔ جج نے پوچھا کہ دشا راوی کو کس سیکشن میں گرفتارکیا گیا ہے ، جس پر دہلی پولیس نے دستاویزات حوالے کیں۔
دہلی پولیس نے بتایاہے کہ سوشل میڈیا پرخالصتان کی حمایت میں مو دھالیال کی جانب سے ایک پیج تیار کیا گیا تھا۔فاؤنڈیشن نے کسانوں کی تحریک کا استعمال کیا اور ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی۔ دھیلی وال ، جو کینیڈا کے پوٹک جسٹک فاؤنڈیشن سے وابستہ ہیں ، ہندوستان میں کسانوں کی آڑ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔



