بین ریاستی خبریں

ایم پی : بی جے پی امیدوار کی بیوی نے تقسیم کئے نوٹ، معاملہ درج

بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی کیخلاف ووٹروں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا

بھوپال، 16نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع کے بڑا ملیہرا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی کیخلاف ووٹروں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے شکایت کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے۔گل گنج پولیس تھانہ میں درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کی صبح بی جے پی کے امیدوار پردومن سنگھ لودھی کی بیوی نے کارتک اسنان کرنے والی خواتین کو گرام دیواستھان گوال بابا کھاندیا میں بطور تحفہ سامان اور سو سو روپے تقسیم کئے ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس کی جانچ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جانچ کرنے پر واقعہ درست پایا گیا، جس کی بنیاد پر ریٹرننگ آفیسر اسمبلی حلقہ بڑا ملیہرا کو تحقیقات سونپی گئیں۔ اس واقعہ کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ پولیس نے بی جے پی کے امیدوار کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button