بین ریاستی خبریں

بنگلورو میں بچہ چوری کرنے والے گروہ ہتھے چڑھ گیا، 4 گرفتار

کرناٹک پولیس نے بنگلورو میں بچہ چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کر دیا

بنگلورو،27نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کرناٹک پولیس نے بنگلورو میں بچہ چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کر دیا اور پیر کے روز آر آر نگر علاقہ سے تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گروہ کے چنگل سے 20 دن کے ایک بچے کو بچایا۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت کنن راماسوامی، مروگیشوری، ہیم لتا اور شرانیا کے طور پر کی گئی ہے۔ملزمان سرخ رنگ کی سوئفٹ کار میں راجہ راجیشوری مندر کے نزدیک بچے کو فروخت کرنے آئے تھے۔ تاہم، سٹی سینٹرل کرائم برانچ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر کارروائی انجام دیتے ہوئے انہیں بچے کو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس معلوم کرنا چاہتی ہے کہ انہوں نے بچے کو کہا سے اٹھایا تھا، جسے وہ موتی رقم کے عوض فروخت کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ مہالکشمی نام کی ایک خاتون نے بچے کے عوض پیسے لئے تھے۔ آر آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے، تاہم واقعہ کے تعلق سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button