بین ریاستی خبریں

خاتون مجسٹریٹ کے ساتھ بدسلوکی کیرالہ ہائی کورٹ کے حکم پر 29 وکلا کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ

29 وکلا کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا ہے

کوچی،28نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کیرالہ ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حال ہی میں کوٹائم میں ایک خاتون مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے کارروائی میں خلل ڈالنے والے احتجاج میں مبینہ طور پر شامل 29 وکلا کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا ہے۔مشتعل وکلا نے 23 نومبر کو ایک وکیل کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے بازی کی اور کوٹائم کی ایک عدالت میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویویجا سیتوموہن کے ساتھ بدسلوکی کی۔کیرالہ ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے ازخود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا معاملہ شروع کیا تھا اور منگل کو جب یہ معاملہ سماعت کے لیے درج کیا گیا تو عدالت کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ وکلاء کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپنگ بھی موجود ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو کھلی عدالت میں دیکھیں گے، الزامات بہت سنگین ہیں۔ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت جمعرات کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ معاملہ سنگین ہونے پر بار کونسل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دی اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button