بھجن لال راجستھان کے 14 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر عہدے کا لیا حلف
راجستھان کو بھجن لال شرما کی شکل میں نئے وزیر اعلیٰ ملے،
جے پور، 15دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) راجستھان کو بھجن لال شرما کی شکل میں نئے وزیر اعلیٰ ملے، بھجن لال شرما نے جمعہ 15 دسمبر کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر کلراج مشرا نے بھجن لال شرما، دیا کماری اور پریم چند بیروا کو حلف دلایا۔ دارالحکومت جے پور کے البرٹ ہال کے سامنے منعقدہ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی، امیت شاہ، جے پی نڈا اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ حلف لینے سے پہلے وزیر اعلی بھجن لال شرما جے پور کے گووند دیو جی مندر پہنچے،جہاں پوجا پاٹ کیا۔ آج وزیر اعلی بھجن لال شرما کی 56 ویں سالگرہ بھی ہے۔ بھجن لال شرما ریاست کے 14ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔دیا کماری اور پریم چند بیروا نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
گورنر کلراج مشرا نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ بھجن لال شرما کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم مودی موجود تھے۔ وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت جے پور کے البرٹ ہال کے باہر صبح سوا گیارہ بجے پر شروع ہوئی۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نئے سی ایم کی تقریب حلف برداری کے لیے جے پور کی اہم سڑکوں پر خصوصی سجاوٹ کی گئی تھی۔
آج البرٹ ہال میں سیاحوں کے لیے داخلہ مکمل طور پر بند رہا۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما، ہریانہ کے سی ایم منوہر لال، ایم پی سی ایم ڈاکٹر موہن یادو، چھتیس گڑھ کے سی ایم وشنو دیو سائی، مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے سمیت کئی بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی ہے۔199 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو 115 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ وہیں کانگریس نے 69 سیٹیں جیتی ہیں۔



