بین ریاستی خبریں

عام آدمی پارٹی ہریانہ میں اکیلے لڑے گی اسمبلی انتخابات، پارٹی کا اعلان

ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر اپنے طور پر الیکشن لڑے گی

چنڈی گڑھ ، 29جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر اپنے طور پر الیکشن لڑے گی۔ اس کے علاوہ، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر نے بھی کہا کہ ان کی پارٹی اپوزیشن کے انڈیا الائنس کے حصہ کے طور پر ریاست میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے گی۔کیجریوال کا یہ اعلان کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ کے کچھ دن بعد آیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست میں اے اے پی کے ساتھ اتحاد میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات اپریل-مئی میں ہو سکتے ہیں جبکہ ہریانہ اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔

جند میں خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ اے اے پی ریاست کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پارٹی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے اے پی کی ریاست میں سب سے بڑی تنظیم ہے اور ہر گاؤں میں 15-20 ارکان کی ایک کمیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں میں ریاست میں تقریباً 1.25 لاکھ لوگ اے اے پی عہدیدار بن چکے ہیں۔ ایسا کیوں ہوا؟ لوگ باقی تمام جماعتوں سے اتنے ہی تنگ آچکے ہیں جتنا کہ انہوں نے پچھلے 75 سالوں میں دیکھا ہے۔دہلی اور پنجاب کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے اے اے پی سربراہ نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہریانہ میں 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ دہلی اور پنجاب دونوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ پوری ریاست ایک بڑی تبدیلی کی توقع کر رہی ہے۔ آج لوگ صرف ایک پارٹی پر بھروسہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button