تلنگانہ کی خبریں

کریم نگر24 ڈسمبر(بذریعہ ای میل)ضلع کریم نگر کی معروف شخصیت سابق امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر معیزالدین خان مدرس گورنمنٹ گنٹور پلی اسکول کا آج صبح مختصر سی علالت کے بعد کریم نگر کے ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوا۔ معزالدین خان انتہائی سنجیدہ اور ملن سار و بے باک شخصیت کے حامل تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد رحمت میں محمد اسماعیل اشفاق نے پڑھائی اور سواران قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8897157653 پر رابطہ پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button