بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

لکھنؤ ایئرپورٹ پر دو مسافروں سے 34 لاکھ روپئے کے سونے کے بسکٹ برآمد

لکھنؤ،20؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھنؤ کے چوہدری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ شک کی بنیاد پر محکمہ کی ٹیم نے دو افراد کی تلاشی لی۔ جس میں دونوں ملزمان سے چھ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں لوگ بیرون ملک سے سونے کے بسکٹ لے کر لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

ان تمام چھ سونے کے بسکٹوں کا وزن 699.840 گرام ہے۔ جس کے بعد ان کی کل قیمت کا تخمینہ 3471216 روپئے لگایا گیا ہے۔ #کسٹم #ڈیپارٹمنٹ نے سونے کے بسکٹ کواپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ دونوں #مسافر #ریاض سے #لکھنؤ پہنچے تھے۔ جب یہ لوگ #طیارہ نمبر G8 6006کے ذریعے لکھنؤ پہنچے تو محکمہ کے حکام نے ان پر شک کیا، جس کے بعد دونوں افراد کی تلاشی لی گئی، جس میں ان دونوں سے بسکٹ برآمد ہوئے۔

دونوں لوگوں نے اپنے ساتھ تین #بسکٹ چھپا رکھے تھے۔ ان میں سے ایک نے یہ بسکٹ اپنی جینز کی اندرونی جیب میں چھپا رکھے تھے۔ جبکہ دوسرے شخص نے بسکٹ اپنے اندرونی جیب میں چھپا رکھے تھے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بیرون ملک سے سونے کے بسکٹ لانے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔

کئی بار ملک کے مختلف ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سونے کے بسکٹ لائے جانے اور پکڑے جانے کے معاملات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال نئی دہلی #ریلوے #اسٹیشن پر 504 سونے کے بسکٹ برآمد کئے گئے تھے جس میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان #سونے کے بسکٹوں کی کل قیمت 43 کروڑ روپئے تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button