
نئی تہذیب کے یہ گندے ہے انڈے : بکسر گولی باری واقعہ میں ہم جنس پرستانہ پہلو کا انکشاف
بکسر ، 15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بکسر مفصل تھانہ کے تحت گزشتہ پیر کو پانڈے پٹی میں ہوئی فائرنگ معامہ میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے، یہ نیاموڑ ہم جنس پرستانہ تعلق ہے ۔ پولیس کے مطابق ابھیشیک کا ہم جنس پرستانہ تعلق دو نوجوان وکاس سنگھ اور نہال سے تھا۔ وکاس اور ابھیشیک کی’ #شرمناک #خفیہ ‘ #تصاویر اور #ویڈیوز وکاس کے رشتہ دار رام اودھیش سنگھ نے دیکھ لی تھیں۔ اس کے بعد اس نے وکاس کو ابھیشیک سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور اس کے والد کوفون کرکے دہلی بلا لینے کو کہا تھا،لیکن کسی وجہ سے ابھیشیک #دہلی نہ جاسکا۔
جب ابھیشیک کے ساتھ وکاس کی تصویر وائرل ہوئی تو نہال اس سے سخت برہم ہوا ۔ اس کے بعد اس نے اس سلسلے میں ابھیشیک سے پوچھ گچھ کی ،یہ پوچھ تاچھ جھگڑے میں بدل گیا۔ اس دوران دونوں طرف سے گولیاں چلائی گئیں ، جس میں نہال کو گولی لگی اورنہال زخمی ہوگیا ۔ جمعرات کو پولیس نے اس معاملہ کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔جب کہ فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے ایف آئی آر درج کروایا گیا ہے ۔
واضح ہو کہ اس معاملہ میں مجموعی طور پر 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں اطراف سے موصولہ درخواستوں میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کس طرف سے چلائی گئی گولی سے نہال زخمی ہوا ہے ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
جلد ہی ان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پانڈے پٹی کے رہائشی اور برہم پور بلاک کے پوکھراہا مڈل اسکول میں ٹیچر رام اودھیش سنگھ اپنے گھر ایک رشتہ دار کے لڑکے وکاس سنگھ کو رکھ کر تعلیم دلا رہے تھے۔ پڑوس میں ہی رہنے والے اشوک یادو کے بیٹے ابھیشیک سے دوستی ہوگئی۔ ٹیچر رام اودھیش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ابھیشیک کا طرز عمل اچھا نہیں ہے، اس کی نشست و برخاست #لڑکیوں جیسی ہے، وکاس کے ساتھ اس کی متعدد قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں ۔
اودھیش سنگھ نے وکاس کو ابھیشیک سے دور رہنے کا مشورہ بٰھی دیا اوردہلی جانے کیلئے پیرکے دن ریزرویشن بھی کرایا ۔لیکن اپنے ساتھیوں کے گمراہ کئے جانے کی وجہ سے وکاس ٹرین نہیں پکڑسکا اور کہیں دوسری جگہ چلا گیا۔ پیر کی رات اودھیش کے لڑکے جے پرکاش اوراس کے دوست اشوک یادو کے بیٹے ابھیشیک ، روہت اور انکیت سے پڑوس میں رہنے والے نہال سے لڑائی ہوگئی ، یہ لڑائی جلد ہی #فائرنگ میں تبدیل ہوگئی ۔



