نئی دہلی،26؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)غازی آباد کے علاقے کھوڑا سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ شرپسند کھلے عام دوسرے نوجوان کو بے رحمی سے مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ بہت مصروف علاقے میں ہو رہا تھا، لیکن کوئی بھی متاثرہ شخص کو بچانے کے لیے آگے نہیں آتا۔ کچھ خواتین مار پیٹ کرنے والے نوجوانوں کو ضرور روکتی ہیں، لیکن جو شرپسند انہیں سڑک پر گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔معلومات کے مطابق 19 اگست کو تیس سے چالیس نوجوان ہاتھوں میں لاٹھیاں لے کر یادو چوک کے ایک دفتر پہنچے۔
جہاں ملزمین نے وہاں بیٹھے راجو اور ہریتک پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ شرپسندوں نے ان دونوں کو دفتر سے باہر لے گئے اور بری طرح پیٹا۔اس کے ساتھ ہی انہیں سڑک پر گھسیٹا گیا اور پھر دونوں کو سرعام اغوا کر کے ایک ویران جگہ پر لے جاکر ایک بار پھر مارا پیٹا ۔معلومات کے مطابق اس واقعہ کے پیچھے طاہر نامی ایک مجرم کا ہاتھ ہے۔
#طاہر حال ہی میں #پیرول پر رہا ہوا ہے اور اسے اس واقعہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔طاہر قتل کے الزام میں #تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ وہ کچھ عرصہ پہلے پیرول پر باہر آیا ہے۔ طاہر #دہلی این سی آر کا ایک مشہور #بدمعاش ہے۔ طاہر چھوٹے بچوں کو نشہ دے کر انہیں مجرم بناتا ہے۔



