نئی دہلی ، 21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تہاڑ جیل میں انکت گرجر نامی #بدمعاش کے #قتل کا بدلہ لینے کے لیے ڈپٹی جیلر کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی تھی۔ انکت گرجر کا ساتھی #ڈپٹی #جیلر کو مارنے کے لیے اے کے 47 کا انتظام کر رہا تھا،اس سے پہلے کہ #ملزم کوئی قدم اٹھاتا ، دہلی پولیس کو اس کا علم ہوا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ ملزم کا نام ستندر عرف ستے ہے۔ اس کے خلاف 20 سے زائد مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔
دراصل ستندر نے کسی کوکال کیا تھا ، جسے وہ اجے گرجر کے نام سے پکار رہا تھا۔ وہ اجے سے AK-47 کا بندوبست کرنے کو کہہ رہا تھا۔ ستندر فون پر کہہ رہا تھا کہ انکت گرجر کو جیل کے اندر بے دردی سے #قتل کیا گیا۔ ڈپٹی جیلر اس کا ذمہ دار ہے، اس کا قتل AK-47 سے ہی کرے گا۔ یہ فون کال #وائرل ہوئی اور پولیس تک پہنچی۔ جس کے بعد پولیس نے فون کرنے والے کی تلاش شروع کر دی اور اسے گرفتار کر لیا۔
#اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا نے بتایا کہ اسپیشل سیل کو ایک آڈیو کلپ موصول ہوئی تھی، جس میں ستیندر عرف ستے کسی سے اے کے 47 کا بندوبست کرنے کو کہہ رہا ہے۔ فون کرنے والے نے یہ بھی کہا کہ وہ جیل کے اندر انکت گرجر کے حالیہ قتل کا بدلہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے لینا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ انکت گرجر 4 اگست کو جیل کے اندر فوت ہوگیا۔
اس سلسلے میں ہری نگر تھانے میں قتل کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ فون کرنے والے کی شناخت ایک خصوصی سیل نے کی۔ تقریبا10 دن کی محنت کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ جو شخص #آڈیو میں اے کے 47 مانگ رہا ہے وہ ستیندر عرف ستے ہے جو اجے گرجر سے بات کر رہا ہے۔ پولیس نے مسلسل ان پر نظر رکھنی شروع کر دی۔
اس دوران پولیس کو ستیندر کے چراغ دہلی پہنچنے کے بارے میں معلومات ملی۔ اے سی اَتر سنگھ کی نگرانی میں انسپکٹر شیو کمار کی ٹیم نے ستیندر کو گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے ایک نیم خودکار پستول اور 6 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کیخلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔



