نیویارک، 14مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک Elon Musk اور گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز Grimes نے بیٹی کے پیدائش کے بعد راہیں جدا کرلیں۔ کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے اپنے ٹوئٹ اپنی اور ایلون مسک کے بریک اپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیشک میں اور ایلون اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میرا سب سے اچھا دوست اور میری زندگی کا پیار ہے۔
دوسری جانب ایلون مسک نے 7 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کسی سے مخاطب ہوئے بغیر لکھا تھا کہ ’تم میرے پسندیدہ ہو اور یہ میرا سب سے مشکل الوداع ہے۔
اس سے قبل گرائمز نے انکشاف کیا تھا کہ ایلون مسک اور انہوں نے دسمبر میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی کا استقبال کیا تھا جس کا نام اْنہوں نے ’Y‘ رکھا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2021 میں بھی ایلون مسک اور گرائمز نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں۔
یہی نہیں ایلون مسک کو گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی کے پانچ ماہ بعد لاس اینجلس میں اپنے نجی جیٹ سے اترتے ہوئے ایک خاتون کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔رپورٹس میں ایلون مسک کے ساتھ نجی جیٹ سے اترنے والی خاتون کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ خاتون آسٹریلوی اداکارہ نتاشا باسیٹ ہیں۔



