گرلڈ مٹن چانپیں بنانے کا طریقہ
اجزائے ترکیبی مقدار
مٹن چانپیں 1کلو
دہی ½ کپ
پیاز (گرائنڈ کئے ہوئے) ¼ کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1½ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1½ کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کچری پاؤڈر (گوشت گلانے کے لئے) 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
گھی 2کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے
پیاز کے ٹکڑے 8سے10ٹکڑے
لیموں کے قتلے 6سے 8 عدد
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ
طریقہ کار
مٹن کی چانپوں پر لیموں کا رس، نمک اور کچری پاؤڈر اچھی طرح ملیں اور دو گھنٹے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ بڑے پیالے میں گھی کے علاوہ تمام اجزائے ترکیبی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں مٹن کی چانپیں ڈال کر 2گھنٹے کے لئے میری نیٹ کریں۔ لوہے کی سلاخوں پر مٹن کی 4یا5چانپیں پرو دیں اورکوئلوں کی انگیٹھی پر پکائیں۔ ان پر گھی لگاتے رہیں یہا ں تک کہ وہ مکمل طورپر پک جائیں۔ لیموں اورچاٹ مصالحہ چھڑکیں، پیاز اور لیموں کے قتلوں سے سجائیں اوراپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ انگیٹھی پر چانپوں کو پکاتے وقت تیل بجائے گھی استعمال کریں کیونکہ تیل تیزی سے جل جاتا ہے اور کڑوا ذائقہ دیتا ہے۔
مٹن کھویا کباب
اجزائے ترکیبی مقدار
مٹن کا قیمہ 1کلو
کھویا 1کپ
دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 100گرام
پیاز (باریک کٹے اور نچڑے ہوئے) 1کپ
ادرک (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
لہسن (باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
سوڈا بائی کاربونیٹ ½کھانے کا چمچ
سجاوٹ کے لئے
پیاز (قتلوں میں کٹے ہوئے) 12سے 15 ٹکڑے
چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ
طریقہ کار
ایک پیالے میں مٹن کا قیمہ لیں اس میں سوائے سوڈا بائی کاربونیٹ کے تمام اجزا شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سوڈا بائی کاربونیٹ پکانے سے تھوڑی دیر قبل شامل کریں۔ 1×1 سینٹی میٹر کی چوکور سلاخوں پر گیلے ہاتھوں سے 50گرام مکسچر لپیٹ دیں۔ 10سے 12 سینٹی میٹر لمبا کباب بنالیں۔ یہ ½سینٹی میٹر موٹا ہونا چاہئے اسی طرح تمام کباب تیار کرلیں۔ کوئلوں کی انگیٹھی پر گھما کر پکائیں۔ جب چاروں طرف سے پک جائے تو اسے اتار لیں۔ چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور دھنیے سے سچائیں۔ پودینے کی چٹنی سے پیش کریں۔ آپ مٹن کی بجائے بیف یا چکن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
شامی کباب
اجزائے ترکیبی(الف) مقدار
بیف یا مٹن قیمہ ½کلو
دال چنا (بھگوئی ہوئی) آدھا کپ
پیاز (موٹا کٹا ہوا) آدھا کپ
ادرک (موٹا کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
لہسن (موٹا کٹا ہو) 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ثابت لال مرچ 4سے 5عدد
سوکھا دھنیا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
اجزائے ترکیبی(ب)
آلو (ابلے اور پسے ہوئے) آدھا کپ
تیل (تلنے کیلئے) آدھا کپ
ادرک (باریک کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
سبز مرچ (باریک کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 2چائے کا چمچ
SNP گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سجاوٹ کے لئے
ٹماٹر (سلائس میں کٹے ہوئے) 8سے 10عدد
تازہ سرخ اور سبز مرچیں 6سے 8ٹکڑے
ہرا دھنیا ایک چھوٹ گٹھی
طریقہ کار
ایک برتن میں حصہ الف کے اجزائے ترکیبی ڈال دیں تین کپ پانی ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک قیمہ نرم ہو جائے پانی خشک ہوجائے اور مکسچر بالکل خشک کرلیں۔ اب اس آمیزے کو ٹھنڈا کرکے فوڈ پروسیسر میں پیس لیں۔ ایک بڑے پیالے میں یہ آمیزہ ڈالیں اور حصہ ب کے اجزائے ترکیبی ڈال دیں (تیل نہ ڈالیں) اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب 30سے 40گرام کے کباب تیار کرلیں۔ اب آدھے گھنٹے کے لئے کبابوں کو فریج میں رکھ دیں۔ اب گولڈن براؤن ہونے تک تیل میں فرائی کریں۔ سجاوٹ کے لئے کبابوں کے ایک طرف کٹے ہوئے ٹماٹر، لال اور ہری کٹی ہوئی مرچیں اورکٹا ہوا دھنیا چھڑک دیں۔ اب پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بیف کی جگہ مٹن اور چکن کا قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
مٹن یخنی
اجزائے ترکیبی مقدار
مٹن کی ہڈیاں ایک کلو
ادرک (کترا ہوا) 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر (کترے ہوئے) آدھاکپ
ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مر چ (ثابت) 6سے 8 دانے
لونگ 2سے 3عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
سوکھا دھنیا 1چائے کا چمچ
سجاوٹ کے لئے
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
طریقہ کار
ایک بڑے برتن میں دو لیٹر پانی ڈالیں اس میں مٹن کی ہڈیاں شامل کرکے 2منٹ تک پکائیں اور پانی پھینک دیں اور ہڈیاں الگ نکال لیں۔ اب تین لیٹر پانی شامل کرکے مٹن کی ہڈیاں دوبارہ ایک گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر ابالیں۔ اب اس پر آیا ہو فالتو جھاگ اور گھی اتار دیں اور صاف یخنی الگ کریں۔ اب باقی تمام مصالحے شامل کرکے مزید ایک گھنٹہ درمیانی آنچ پر ابالیں۔اب ململ کے کپڑے سے اسے چھان لیں۔ اسے دوبارہ ابالیں تیز ابال آنے تک کچھ منٹ پکائیں۔ مٹن یخنی تیارہے۔ سجاوٹ کیلئے اس پر کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ آپ اسی طریقے سے بیف، چکن یہاں تک کہ بٹیروں کی یخنی بھی بنا سکتے ہیں۔
کوکٹیل کباب
اجزائے ترکیبی مقدار
چکن (کیوبز کی شکل میں)۔آدھا کلو
ادرک لہسن(پیسٹ)۔ ایک چائے کا چمچ
تلی ہوئی پیاز۔ 2سے3چائے کے چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
پسا دھنیہ۔آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ (کٹی ہوئی)۔آدھا چائے کا چمچ
گرم مسالہ۔ آدھا چائے کا چمچ
پسا زیرہ۔آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤ ڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
چنے کا پاؤ ڈر۔ ایک سے دو چائے کے چمچ
پسا ہرا دھنیہ۔ 2 چائے کے چمچ
چیڈر چیز (کدو کش کی ہوئی)۔ 4 چائے کے چمچ
تیل۔ 2 چائے کے چمچ
ترکیب
ایک چوپر میں چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ، تلی ہوئی پیاز،نمک، دھنیہ، کٹی لال مرچ، گرم مسالہ پاؤ ڈر، زیرہ، ہلدی، چنے کا پاؤ ڈر اور ہرا دھنیہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔اس قیمے میں چیڈر چیز شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ہاتھوں میں تھوڑا سا تیل لگائیں اور قیمے کو سیخ کباب کی شکل دے دیں۔آخر میں کباب کو ہلکی آنچ پر تیل میں پکا لیں اور گھر والوں کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
بہاری پلاؤ
اجزائے ترکیبی مقدار
بیف یا مٹن۔ ایک کلو (گوشت کے سو لہ ٹکڑے)
ادرک لہسن پیسٹ۔دو کھانے کے چمچ
کُٹی ہری مرچیں۔ بیس عدد
پیاز۔دو عدد (پسے ہوئے)
خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ
دہی۔ایک کپ
کُٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
ہری الائچی۔ چار عدد
دار چینی۔ایک ٹکڑا
لونگ۔چھ عدد
تیز پات۔ایک عدد
زیرہ۔ایک چائے کا چمچ
چاول۔آدھا کلو (تیس منٹ کیلئے بھگو دیں)
تیل۔آدھا کپ
نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب
گوشت کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں تاکہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔
پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کیلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔ اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیںاور ساتھ نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔ رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔



