بین ریاستی خبریں

آسام بورڈ: جولائی – اگست میں ہوں گے بارہویں کے امتحانات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام کونسل ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (اے ایچ ایس ای سی) 12 ویں جماعت کا فائنل امتحان جولائی ، اگست میں ہوگا۔ ریاستی بورڈ کے ایک خط میں اس کی معلومات دی گئی ہے۔ یہ امتحانات 12 مئی سے شروع ہونے تھے، لیکن کورونا وبائی امراض کی دوسری لہر کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے۔

اے ایچ ایس ای سی کے امتحانات کنٹرولر پنکج بورتھاکر نے پوری ریاست کے امتحانی مراکز کے انچارجوں کو ایک خط لکھا اور ان سے کہا کہ وہ امتحان کے دوران کورونا پروٹوکول کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے ایک خط میں کہاکہ یہ آپ کی معلومات کے لئے ہے کہ آسام کونسل ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن جولائی ؍ اگست 2021 کے مہینے میں ہائر سیکنڈری کا فائنل امتحان منعقد کرنے جارہا ہے۔وزیر تعلیم رنوج پیگو نے وبائی بیماری کے تناظر میں سی بی ایس ای جیسے مرکزی بورڈ کے ذریعہ امتحانات کی منسوخی کے پس منظر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان کے انعقاد پر متعدد طلبہ تنظیموں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔

اس میٹنگ کے بعد پیگو نے کہا کہ ریاستی بورڈوں کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے اور محکمہ تعلیم جلد ہی محکمہ صحت کی مشاورت سے ایس او پی لائے گا تاکہ آنے والے مہینوں میں یہ امتحانات منعقد کئے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button