منشیات کے خلاف آسام حکومت سخت ۔ وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما نے ضبط شدہ منشیات پرچلایا بلڈوز
نگائوں، 18 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام کی حکومت نے ریاست میں منشیات اور ڈرگس کے اسمگلروں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کڑی میں اتوار کے روز ریاست کے وزیر اعلی #ہیمنت #بِسوا #سرما نے ضلع ننگوا میں پکڑی گئی منشیات پر بلڈوزر چلادیا۔ #وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آسام سے #ہندوستان میں #منشیات بھیجی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس سپلائی لائن کو منقطع کردیں اور اس کی پیداوار بند کردیں۔وزیر اعلی نے ہفتے کے روز کہا کہ نئی حکومت نے 10 مئی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے 874 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 1493 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 170 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ کے بھی وزیرسرما نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں آسام پولیس نے 19 کلو ہیروئن، 14 کلو افیون، 1920 کلوگرام مارفین، 33014 پوستاپوال، 8،276 کلو گانجا، 67،650 کھانسی کی بوتلیں ضبط کی ہے۔
گولیاں، 1 کروڑ روپے کی نقد رقم، 13630 روپے کے مساوی غیر ملکی کرنسی، 6.80 لاکھ روپے کی #جعلی ہندوستانی #کرنسی اور 31 بیگہ اراضی میں بھانگ کے باغات تباہ کردئے گئے۔ یہ ضبط شدہ منشیات کربی اینگلونگ، گولاگھاٹ، ہوجائی اور ناگون اضلاع میں عوامی تقریبات میں جلا دئی گئیں۔



