بین ریاستی خبریں

سرحدی تنازعہ کے دوران آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما کے خلاف ایف آئی آر- میزورم کے افسران کی کارروائی

گوہاٹی،31؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دو شمال مشرقی ریاستوں (آسام اور میزورم) کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان #میزورم پولیس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت #بسوا سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں ہمنت بسوا سرما انتظامیہ کے چھ اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ تقریبا 200 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔جن پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں ایک #انسپکٹر جنرل (آئی جی)، ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ضلع کچھارکے ڈپٹی کمشنر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ معاملہ میزورم کے کولاسب ضلع کے ویرن گٹے #پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، جو آسام کے کچھار سرحد سے ملتا ہے۔اس سے قبل آسام پولیس نے میزورم کے کئی ممتاز چہروں کو سمن جاری کیا تھا جن میں کچھ ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ پولیس سمن جاری کرنے کے لیے نئی دہلی میں ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر بھی پہنچی تھی۔

دونوں ریاستوں میں کئی دہائیوں سے سرحد سے متعلق اختلافات ہیں، لیکن اس ہفتے جو تنازعہ شروع ہوا اس نے ایک نئی شکل اختیار کرلی ہے۔ پیر کو ان دونوں اضلاع کے درمیان سرحدی علاقے میں تشدد برپاہوا ، جس میں #آسام کے چھ پولیس اہلکار #ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تشدد بھڑکا نے کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button