بین ریاستی خبریں

آسام پولیس پر حملوں کا جواب دیا جائے گا: ہمنت بسواسرما

گوہاٹی14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گذشتہ دو ماہ کے دوران ریاست میں ہونے والے مختلف انکائونٹر کا جواز پیش کرتے ہوئے آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا #سرما (Himanta Biswa Sarma)نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا کہ پولیس پر حملے (Attack) کا جواب اس طرح کے مجرموں کو روکنے کے لیے قانون کے مطابق دیاجائے گااورسخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

#اسمبلی میں #آسام گن پریشد (اے جی پی) کے ایم ایل اے پردیپ ہزاریکا کے ذریعہ شروع کردہ گفتگو کے جواب میں سرما نے کہا کہ #منشیات کی #اسمگلنگ میں مبینہ طور پر #ملوث ایک شخص کو 10 مئی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد #ہلاک کردیا گیا تھا اور 7 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس پر کسی بھی حملے کی صورت میں انتقام لیا جائے گا۔ جب ان کا سرکاری پستول چھین لیا جاتا ہے یا مجرم بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو آسام #پولیس خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس معاملے میں صفر رواداری کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔کانگریس کے ایم ایل اے علی احمد اور رقیب حسین نے انکائونٹر کی بڑھتی تعداد کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ قانون کے مطابق پولیس ملزم کو روکنے کے لیے کمرسے نیچے فائر کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button