بین ریاستی خبریں

اعظم گڑھ : مبارک پور میں 80 افراد کی اِسہال سے حالت بگڑی ، 40 کی حالت تشویشناک

اعظم گڑھ ، 29ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشرقی یوپی کے اعظم گڑھ ضلع مبارک پور کے بلووآ محلہ میں آج اس وقت ہلچل مچ گئی گی، جب تقریبا ً80 افراد اسہال کی وجہ سے شدید بیمار پڑگئے۔ جنہیں بلاتاخیر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر مبارک پور میں داخل کرایا گیا، جہاں 40 سے زائد افراد کی حالت بے قابو ہو گئی۔ جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ اطلاع کے بعد ڈی ایم-ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت کئی نجی اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔

اسہال کے مریض مبارک پور قصبے کے بلوو آمحلہ میں پچھلے کچھ دنوں سے پائے جا رہے تھے۔ منگل کی رات دیر اسہال کے متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ فی الحال قصبے کا صر ف بلووآ محلہ ہی اسہال سے متاثر ہے ، لیکن آس پاس کے محلوں کی اس کی گرفت میں آنے سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ قئے اوراسہال میں مبتلا لوگ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

سی ایچ سی مبارک پور کے تمام بیڈ اس وقت اسہال کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسہال سے متاثرہ قصبوں کی ایک بڑی تعداد بھی نجی اسپتالوں میں اپنا علاج کروا رہی ہے۔ کچھ مریضوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی ریفر کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد CMO نے DM-SP کے ساتھ ضلع کے درجنوں ڈاکٹروں کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار نے بتایا کہ اس وقت اسہال کے تقریباً 60 مریض سی ایچ سی میں داخل ہیں ، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

وہیں ٹیم کوبلووآ محلہ میں بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ گھر گھر جاکر متاثرین کی تلاش کرکے انہیں ادویات وغیرہ فراہم کی جارہی ہیں۔ ممکنہ طور پر پانی کی خرابی کی وجہ سے اسہال پھیلنے کا خدشہ ہے ، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو بھی موقع پر بلایا کر پانی کے ٹیسٹ کیلئے کہا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button