دسترخوان

آپ کا دسترخوان,بیف بریانی✍️ عرشی دلدارؔ بنگلور

بیف بریانی,بیف اسٹو بنانے کی ترکیب,بیف مغلئی قورمہ,بیف شنواری کڑاہی,بیف کڑاہی بنانے کی تراکیب

آپ اتفاق کریں یا نہ کریں عید الاضحیٰ خوب مزے مزے کے گوشت سے بنے لذیذ اور توانائی بخش کھانے کھانے کا تہوار ہے۔ ایک طرف قربانی کے وقت اپنے پیارے مویشی کو قربان ہوتا دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں تو دوسری جانب اسی کے گوشت سے پکے مزے دار کھانے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ بڑی عید پر چونکہ گوشت کی بہتات ہوتی ہے تو اس گوشت سے لذیذ اور مزے دار باربی کیو بنانے کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قربانی کے گوشت سے آپ اور بہت سے درجنوں قسم کے پکوان بنا سکتے ہیں جن میں سے بہت سارے یقیناً آپ کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل بھی ہوں گے۔

بیف بریانی

ہمیں پتہ ہے کہ آپ اس شاندار کھانے کے بارے میں جاننے کے منتظر تھے، عید ہو یا کوئی اور تہوار بریانی کی موجودگی آپ کے دستر خوان کی رونق کو بڑھا دیتی ہے۔ عام دنوں میں بھی بریانی ہمارے مقبول ترین پکوانوں میں شامل ہے۔ بریانی کے بارے میں کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس شاندار پکوان کو کھانا کھانے کے بعد بھی شوق سے کھایا جا سکتا ہے۔ بریانی مرغی کے گوشت سے بھی بنتی ہے مگر بیف بریانی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ یہ ایک ایسی لاجواب اور بے مثال ڈش ہے کہ اس کو سوچ کر ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ اگر اس عید پر آپ اپنے گھر پر دوست احباب کی دعوت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بیف بریانی ضرور بنائیں۔

بیف اسٹو بنانے کی ترکیب

گائے کا گوشت (ایک چمچ کے ٹکڑے) آدھ کلو، میدہ دو کھانے کے چمچ، ویجیٹیبل آئل دو چائے کا چمچ، پیاز (بریک کٹے ہوئے تقریباً 3 کپ) دو عدد، مشروم (گول کٹی ہوئی) دو کپ، لہسن (پسے ہوئے) دو جوئے، ٹمیٹو پیسٹ دو چائے کا چمچ، بیف سوپ دو کپ، گاجریں (گول کٹی ہوئی) چار کپ، آلو (گول کٹے ہوئے) چار درمیانہ سائز، سبز پھلیاں (ایک انچ کے ٹکڑے) ایک کپ، کارن فلور ایک کھانے کا چمچ، تازہ دھنیا (باریک کترا ہوا) ایک کپ

ترکیب

بیف کو آٹے سے کوٹ کر یں ایک بڑے نان سٹک پین میں درمیانہ آنچ پر تیل گرم کر یں اور اس میں بیف شامل کر یں اسے 6 منٹ تک پکائیں تاکہ براؤن ہو جائے پھر اسے پلیٹ میں نکال لیں پین میں پیاز اور مشروم ڈالیں اور 6 منٹ تک پکائیں لہسن شامل کر یں اور ایک منٹ پکائیں بیف کو دوبارہ پین میں منتقل کر یں پہلے ٹماٹر پیسٹ اور پھر سوپ ڈالیں اور کافی سارا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں آنچ ہلکی کر دیں اور بیف کو تقریباً 1 گھنٹہ کے لئے گلنے دیں جب بیف گل جائے تو گاجر یں،

آلو اور سبز پھلیاں شامل کر یں اور تقریبا 15 منٹ ہلکی آنچ پر رہنے دیں ایک چھوٹے پیالے میں پانی اور کارن فلور مکس کریں اور اسے اسٹو میں ڈال دیں آنچ تیز کریں اور ایک منٹ کے لئے ڈھکنا اتار کر ابالیں کترا ہوا تازہ دھنیا چھڑک کر آرائش کریں نوٹ بیف کو گرم تیل میں ڈالنے سے پہلے پیپر ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں پیاز اور لہسن اگر اکٹھے پکانے مقصود ہوں تو سب سے پہلے پیاز ڈالیں کیونکہ پیاز پکنے میں تھوڑی دیر لیتے ہیں ہو سکتا ہے کہ لہسن تیز آنچ پر زیادہ دیر پکانے سے جل جائے-

بیف مغلئی قورمہ

گوشت1/2 کلو، پیاز(سلائس کاٹ لیں)2 عدد، لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ، ٹماٹر(چوپ کرلیں) 1 عدد، دہی 2 کھانے کے چمچے،چاروں مغز(گرائیڈ کرلیں) 1 کھانے کا چمچہ، تل حسب پسند، لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ، ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ، زیرہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، پانی حسب ضرورت۔

ترکیب

دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کرلیں اس کے بعد اس میں گوشت، لہسن، ادرک، پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر بھون لیں اس کے بعد ٹماٹر اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر گلنے تک پکائیں جب گوشت گل جائے تو اس میں دہی، تل اور چاروں مغز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ڈش میں نکال کر نان سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

بیف شنواری کڑاہی

اجزاء: بیف ایک کلو، ٹماٹر(کاٹ لیں)چھے عدد،ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ(پِسی ہوئی)ایک چائے کا چمچ،سُرخ مرچ پاوڈردو چائے کے چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ہری مرچیں چھے عدد اورتیل ایک کپ۔

ترکیب: ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر مزید بُھونیں۔پھر سُرخ مرچ پاؤڈر،کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور ٹماٹر ڈال کے ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں۔جب گوشت گل جائے، تو گرم مسالا اور ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں اور دوبارہ ڈھکن ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دَم دے دیں۔گرماگرم نان یا چپاتی کے ساتھ تناول کریں۔

بیف کڑاہی بنانے کی تراکیب

اجزاء:
بیف آدھا کلو
سرخ مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
تیز پات 2عدد
سفید زیرہ بھنا ہوا 1 چائے کا چمچ
دہی پھینٹی ہوئی آدھی پیالی
ہری مرچ 3عدد
پیاز 2عدد پسی ہوئی
آئل 1 پیالی
ادرک 4 ٹکڑے لمبی لمبی کاٹی ہوئی
ہلدی آدھا کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ 2عدد
لیموں 2عدد
نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

کڑاہی میں گوشت پیاز ادرک لہسن اور نمک ڈال کر پانچ پیالی پانی ڈال دیں ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو دہی اور سارے مصالحے ڈال دیں ہلکی آنچ پر مصالحے کا پانی خشک ہو جائے تو آئل ڈال دیں اور ہلکا سا بھون لیں جب آئل اوپر آجائے تو سالن تیار ہے چولہے سے اتار لیںاور اوپرلیموں کا رس چھڑک دیں اور ادرک اور ہری مرچیں اوپر سجاوٹ کے لیے چھڑک دیں بیف کڑاہی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button