سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

استعمال و احتیاط,بینگن کے فوائد✍️سائرہ شاہد

جن خواتین کو اسکارف پہننے سے سرمیں پسینہ آتاہے وہ بینگن کے رس میں تھوڑی سی..

بینگن  brinjal  مشہور اور  عام ملنے والی سستی مگر فوائد کے اعتبار سے نہایت قیمتی سبزی ہے۔ذائقے کے اعتبار سے بہترین سبزی ہے اس کامزاج گرم اورخشک ہے۔ اس سے مختلف طرح کے لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں جیسے آلوبینگن،بینگن گوشت،بینگن کارائتہ ،بینگن کابھرتہ،بینگن کے پکوڑے ،مکس سبزی اوردال کے ساتھ پکانے میں بھی اس کااستعمال ہوتاہے.

غذائیت کے اعتبار سے اس میں تھیامن، فولیٹ، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، میگنیز، فیٹ، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے، بی، سی، کے اور وٹامن بی ۶ پائے جاتے ہیں۔ اس میں کولیسٹرول اور سی چوریٹڈ فیٹ بہت کم مقدار میں پایاجاتاہے۔

درد وسوجن کیلئے بینگن کا لیپ

درد، سوجن اور چوٹ سے نجات کے لئے بینگن کا لیپ بہت مشہور ہے۔ لیپ تیارکرنے کے لئے ایک برتن میں دوسے تین چمچ سرسوں کا تیل، بینگن کدوکش کرکے تین چمچ، لاہوری نمک ایک چمچ اور آمبہ ہلدی ڈال کرمکس کرلیں اورنیم گرم کرکے روٹی پرپھیلاکر گھٹنے، ہاتھ یاجس جگہ درد، سوجن یاچوٹ ہو اس پرباندھ کربینڈج کردیں۔

اسکارف کے باعث سرمیں پسینہ

جن خواتین کو اسکارف پہننے سے سرمیں پسینہ آتاہے وہ بینگن کے رس میں تھوڑی سی ہلدی اورپودینہ کاعرق ملاکربالوں میں اسپرے کریں اور اسکارف پہن لیں۔انڈرآرم اور ہاتھ پیروں پراگر پسینہ آتا ہوتو صرف بینگن کا رس لگانے سے افاقہ ہوتاہے۔

ہارمون میں توازن

خواتین مختلف حالات سے گزرتی ہیں اسی لئے ان کے ہارمونز میں تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں۔ بینگن خواتین کے ہارمون میں توازن کے لئے بہت اچھاہے خواتین کومخصوص ایام کے دوران ضرورکھاناچاہئے۔

بلغمی مسائل

بلغمی مزاج والے افراد کے لئے بینگن کاسالن مفید غذاہے کیونکہ بینگن بلغم کادشمن ہوتاہے اسی لئے اس کے استعمال سے بلغم کاخاتمہ ہوجاتاہے۔بلغمی مزاج والے افراد کے لئے یہ ہرحال میں فائدہ مندسبزی ہے۔

دل کیلئے مفید

بینگن کی سبزی دل کے مریضوں کیلئے مفید ہے یہ دل کوتقویت دیتی ہے۔ اس سلسلے میں بینگن کا بھرتہ کھانا زیادہ مناسب اور فائدہ مند رہتا ہے۔

پیٹ کے مسائل

بینگن معدہ کوطاقت دیتا ہے۔ بھوک میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اگر قبض کی شکایت ہو تو وہ بھی دور ہوجاتی ہے۔ اگر گیس کے مسائل ہوں تو اس کے کھانے سے وہ بھی حل ہوجاتے ہیں۔

بواسیر کے مسے

بواسیر کا مرض نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے اور اس میں ہونے والے مسے مستقل تکلیف کاسبب بنتے ہیں۔ بینگن کا رس اگر بواسیر کے مسوں پر ملا  جائے تو مسے ختم ہوجاتے ہیں۔

صحت مندمناسب وزن

بینگن میں موجود غذائی فائبر صحت بخش اور مناسب وزن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ کیلوریز میں بہت کم ہوتاہے اسی لئے وزن میں اضافہ نہیں کرتا اوراسے کھانے کے بعد باربار بھوک بھی نہیں لگتی۔ پیٹ کے مسائل دور کرتا ہے جووزن میں اضافہ کاسبب بنتے ہیں۔

استعمال و احتیاط

بینگن کے ساتھ سادہ یابگھارے دہی یاپھرسلاد پرسرکہ ڈال کر اس کااستعمال ضرورکریں اس طرح اس سبزی کی گرمی اثرانداز نہیں ہوتی۔ کوئی بھی چیز چاہے کتنی بھی فائدہ مند ہوتب بھی اس کازیادہ استعمال مضر صحت ہوتاہے کیونکہ بینگن میں سوڈیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اوراس سے ملنے والی زیادہ تر کیلوریز شوگر سے ملتی ہیں۔

مردوں کے لئے بینگن کابہت زیادہ استعمال مفید نہیں ہے۔ جن لوگوں کو نیند کی کمی اور بواسیر کی شکایت ہو یا جسم میں خشکی ہووہ بینگن کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ بخار ہونے کی صورت میں بھی بینگن کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

بینگن کھانے سے صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button