بین ریاستی خبریں

بیدر کی طالبہ احمدی ناز کی دہم بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی

احمدی ناز بیدر ایس ایس ایل سی 2026 ٹاپر طالبہ

بیدر 24 اپریل: بیدر میں کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ کے ایس ایس ایل سی 2026 (امتحان-1) کے نتائج میں ڈیوائن ایم اے انگلش ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ احمدی ناز بنتِ صحافی محمد علیم الدین نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 589 نمبرات یعنی 94.24 فیصد اسکور کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احمدی ناز نے انگلش میں 122 نمبرات کے ساتھ اے پلس گریڈ، ہندی میں 99 (اے پلس)، ریاضی میں 95 (اے پلس)، سائنس میں 96 (اے پلس) اور سماجی سائنس میں 91 (اے پلس) حاصل کیے، جبکہ کنڑا میں 86 نمبرات کے ساتھ اے گریڈ حاصل کیا۔ مجموعی کارکردگی نہایت عمدہ رہی جس نے انہیں نمایاں مقام دلایا۔

پارٹ بی میں بھی طالبہ نے فزیکل اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن، اٹیٹیوڈ اینڈ ویلیوز، ورک ایکسپیرینس اور آرٹ ایجوکیشن میں اے گریڈ حاصل کر کے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔

احمدی ناز نے اپنے اسکول میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور واضح طور پر اسکول ٹاپر قرار پائیں۔ ان کے بعد کسی بھی طالب علم نے اس سطح کے نمبرات حاصل نہیں کیے۔
تعلیمی حلقوں اور اہلِ خانہ نے اس نمایاں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ احمدی ناز کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بن گئی ہے۔

اس موقع پر اساتذہ کرام، والدہ محترمہ اور دادا الحاج صوفی محمد ذاکر الدین نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے اور اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button