لکھنؤ ،20اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ #اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ یوپی میں کورونا بحران میں ہونے والی اموات کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے۔ یوپی میں جہاں سرکاری ہسپتال بد انتظامی کا شکار تھے، وہیں نجی اسپتال لوٹ مار کا گڑھ بن چکا تھا۔ یوپی میں کرونا متاثرین کے لواحقین پہلے علاج ، بیڈ ، ادویات کیلئے پریشان ہوتے رہے ، اور موت کے بعدبھی انہیں بھٹکنا پڑا، #ڈیتھ #سرٹیفکیٹ کے لیے انہیں بھٹکنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اہل خانہ حلف نامہ دینے کے لیے تیار تھے ، اس کے بعد بھی ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اکھلیش یادو کے مطابق:’ بی جے پی حکومت جیسی بے رحم سرکارریاست میں پہلے کبھی اقتدار پر قابض نہیں ہوئی۔ اکھلیش یادو نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ کرونا #بحران میں چھوٹے دکانداروں کے درد کوصرف سماجوادی نے سمجھا ہے ۔ بی جے پی حکومت نے صوبہ میں چھوٹے تاجروں کو کوئی راحت نہیں دی ، جبکہ کورونا دور میں انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر روز مرہ استعمال کی اشیاء فراہم کی ہیں۔
وہیں اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے کرونا بحران میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کو چھپانے کا #شرمناک کام کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کا یہ بیان کہ کورونابحران میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایک بھی موت نہیں ہے، مجرمانہ اور ظالمانہ بیان ہے۔ جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں ، وہ بی جے پی کے اس جھوٹ کی المناک حقیقت کو جانتے ہیں۔



