
ایک چینی کہاوت ہے کہ جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تو وہ 10 ہزار میل کا سفر کرلیتا ہے۔
گورچ فوک کہتے ہیں: اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردیں بلکہ اچھی کتابیں وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں۔
زندگی کو جاننے کی بھوک۔ :ائولس یلیوس کہتے ہیں: کتابیں خاموش استاد ہیں۔
فرانس کافکا:ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے۔
گوئٹے:بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم ہے کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔
♥تھومس فون کیمپن: جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔
جین پاؤل:کتابیں ایک طویل ترین خط ہے جو ایک دوست کے نام لکھا گیا ہو۔
گٹھولڈ لیسنگ: دنیا اکیلے کسی کو مکمل انسان نہیں بناسکتی، اگر مکمل انسان بننا ہے تو پھر اچھے مصنفین کی تصانیف پڑھنا ہونگی۔
جرمن قول: کتابیں پیالے کی مانند ہیں جن سے پانی پینا تمہیں خود سیکھنا ہوگا۔
ایک سروے کے مطابق ہمارے یہاں فی کس اوسطاً صرف 6 پیسے سالانہ کتاب کیلئے خرچ کئے جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے یہاں جوتے شوکیس میں دیکھے جاتے ہیں اور کتابیں زمین پر پڑی نظر آتی ہیں۔ جس معاشرے میں کتابیں پڑھنے کا شوق نہ ہو وہ کبھی شعور حاصل نہیں کرسکتا۔



