بین ریاستی خبریں

پنجاب کانگریس میں تھمانہیں تنازع ،کل وزیراعلی امریندر نے رکھا لنچ ، سدھو کونہیں ملی دعوت 

امرتسر، 19 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کی کمان سونپے جانے سے بہت ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ نے 21جولائی کو پنچکولہ میں اپنے معاون ایم ایل اے، کچھ ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈران کو ظہرانے کے لئے مدعو کیا ہے۔ #سدھو کی تاجپوشی کے بعد #کیپٹن کے لنچ کو لیڈران کے فیصلے کے خلاف گروہ بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق نامزد ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کو اس ظہرانے کے لئے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ادھر اتوار کو نوجوت سنگھ سدھو کی باضابطہ تقرری سے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران پارلیمنٹ نے پارٹی صدر #سونیا گاندھی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ سدھو کو ریاستی صدر نہیں بنایا جائے، جس کے بعد سونیا #گاندھی نے یہ اقدامات اٹھائے۔
تمام دس ممبران #پارلیمنٹ سے ایک ایک کرکے فون پر بات کی۔ اس کے باوجود #نوجوت سنگھ سدھو کو ریاستی صدر بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کیپٹن #امریندر سنگھ قیادت کے اس اقدام سے سخت ناراض ہیں اور ان کے اس لنچ کوان کی ناراضگی کے مدنظر دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button