رانچی ،08؍ جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جھارکھنڈ میں بھی کورونا کا قہر بڑھ گیا ہے۔ کورونا کے 3,825 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی دن میں آٹھ مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔ دریں اثناجھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کورونا سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے لیے ریاستی حکومت کی سرزنش کی ہے۔
ریاستی حکومت نے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنروں اور ہیلتھ افسران کو احتیاط برتنے اور ہر سطح پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,825 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1,543 مریض دارالحکومت رانچی سے ہیں۔
جب کہ جمشید پور میں 593، بوکارو میں 216، دھنباد میں 93، مغربی سنگھ بھوم میں 175 مریض ہیں۔ اور دیوگھر میں 168مریض ہیں۔ محکمہ نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 17,206 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 866 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔



