بین ریاستی خبریں

اگر کورونا سے ہوئی ہے موت تو اہل خانہ کو ملے گا50 ہزارروپئے : سی ایم کیجریوال کااعلان

نئی دہلی،06؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز کورونا سے مرنے والوں لوگوں کے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک اسکیم کا آغاز کیا۔ اس کا نام ’چیف منسٹر کوویڈ -19 فیملی مالی اعانت اسکیم‘ ہے۔ اسکیم کا ای ڈسٹرکٹ پورٹل لانچ کیا گیا۔

اس پر صرف معاوضے اور پنشن کے لئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ اس دوران #دہلی کے #وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے پوری انسانیت کس طرح کورونا کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں وبا پھیل رہی ہے۔ ہمارے ملک میں دو لہریں آچکی ہیں۔

گزشتہ سال پہلی لہر اور اس سال اپریل کے مہینے میں دوسری لہر۔ ملک کے لئے دو لہریں ہوسکتی ہیں ، لیکن دہلی کے لئے یہ چوتھی لہر تھی۔ دہلی کی چوتھی لہر بہت سنگین تھی۔ بہت سارے لوگ اس سے متاثر ہوئے تھے۔ شاید ہی کوئی ایسا خاندان بچا ہو جس کو کورونا کا مرض نہ ہو اہو اور دوسرا بہت سے لوگوں کی اس میں جان گئی۔ دہلی کے وزیر اعلی نے کہاکہ اس طرح کے بہت سے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں بچے یتیم ہوگئے ہیں اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

کنبہ چل بسا ہے اور گھر چلانے والا کوئی نہیں ہے۔ اورایسی صورت میں حساس اور ذمہ دار حکومت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم مصیبت کے اس دور میں ان تمام لوگوں کا ساتھ دیں۔ #کجریوال نے کہا کہ آج جو اسکیم شروع کی جارہی ہے۔ اس اسکیم میں یہ ہے کہ اگر کسی کے بھی گھر میں کورونا سے موت ہوئی تو 50000 روپئے کی امدادی رقم دی جائے گی۔

ان لوگوں کی مدد کی جانی چاہئے جن کے گھر میں کمانے والے کی موت ہوچکی ہے، وہ #بچے جنہوں نے اپنے #3والدین کو کھو دیا ہو۔ یہاں تک کہ اگر والدین میں سے کوئی ایک #کورونا کی وجہ سے# ہلاک ہوا ہے تو اسے ماہانہ 2500 روپئے کی امداد کی جائے گی۔ لوگ خود بھی پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button