بین ریاستی خبریں

دہلی فساد: سابق عآپ کونسلر طاہر حسین کی ضمانت درخواست دوسری بنچ کوسونپی گئی

نئی دہلی،2اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق #کونسلر طاہر حسین کی جانب سے 2020 کے شمال مشرقی #دہلی #فسادات سے متعلق ایک دوسرا کیس دوسری بنچ کے سامنے زیر التوا ہونے کی وجہ سے درخواست پرسماعت نہیں کی۔جسٹس رجنیش بھٹناگر نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواست 6 اگست کو جسٹس یوگیش کھنہ کے سامنے درج کی جائے۔ جج نے کہاکہ چیف جسٹس سے حکم حاصل کرنے کیلئے درخواست کو 6 اگست کو مذکورہ بنچ کے سامنے درج کیا جائے۔

حسین کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ موہت ماتھر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فسادات کے سلسلے میں ان کے موکل کے خلاف 11 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور دیالپور تھانے سے تین ایسی ایف آئی آرز میں ضمانت کی درخواستیں اس ماہ کے آخر میں کسی اور بنچ کے سامنے سماعت کیلئے آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ایف آئی آر میں سازش کا مشترکہ الزام ہے کہ طاہر حسین تشدد کے پیچھے مبینہ سازش کنندہ ہیں۔

ماتھر نے کہا کہ موجودہ ضمانت کی درخواست بھی جسٹس کھنہ کو بھیجی جائے۔ استغاثہ کی جانب سے پیش ہو ئے وکیل ڈی کے بھاٹیہ نے موجودہ ضمانت درخواست کو دوسری بنچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کی کیونکہ ایف آئی آر اور حسین کا کردار دیگر مقدمات سے مختلف تھا۔موجودہ ایف آئی آر دیالپور کے علاقے میں مبینہ فسادات اور تعزیرات ہند کے تحت دیگر #جرائم سے متعلق ہے۔

جسٹس کھنہ نے 13 جولائی کو ضمانت کی دو درخواستوں میں سے ایک پر نوٹس جاری کیاتھا۔قابل ذکر ہے کہ 24 فروری کو #شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مخالفین پر پرشمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ حملے میں 53 افراد ہلاک اور 700 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button