بین ریاستی خبریں

دہلی فساد: یو اے پی اے (UAPA)کے تحت گرفتار تسلیم احمد کو سرکاری اسپتال میں علاج کی اجازت

نئی دہلی،14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کی سازش کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار تسلیم احمد کو سرکاری اسپتال میں علاج کی اجازت دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے #تہاڑ #جیل #سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ احمد کا  #دہلی کے #صفدرجنگ اسپتال یا ایل این جے پی اسپتال جیسی اچھی طبی سہولیات والے کسی بھی سرکاری اسپتال میں علاج کروائیں۔

سماعت کے دوران ملزم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ اگرچہ اس کا مؤکل جیل میں زیر علاج ہے لیکن اسے راحت نہیں مل رہی ہے اور اسے شدید انفیکشن کا خطرہ ہے۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم کو دین دیال اپادھیائے (ڈی ڈی یو) اسپتال کے علاوہ کسی بھی سرکاری #اسپتال میں سرجری کروانے کی اجازت دی جائے۔وکیل نے بتایا کہ #ملزم #ہائیڈروسیل میں مبتلا ہے، جو اسکوٹم میں #سوجن کی ایک قسم ہے۔

خصوصی پبلک پراسیکیوٹر امیت پرساد نے کہا کہ احمد پر #سنگین #الزامات ہیں اور انہیں جیل میں ہی ضروری طبی علاج دیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ #قیدی کی صحت مستحکم اور اطمینان بخش ہے اور 11 جون کو ایک قابل ڈاکٹر نے #علاج اور دوائیوں کا مشورہ دیا تھا، جو جیل #ڈسپنسری فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button