
چنڈ ی گڑھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)منشیات کی لت نے قومی سطح کے پہلوان کو چور بنا ڈالا۔ پٹیالہ کا رہنے والا چرن کمل (31) ، جس نے 2014 میں قومی کشتی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا ، کو #پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے 50 مسروقہ موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق #پٹیالہ کے راؤمزرعہ کے رہنے والے #چرن کمل نے قومی سطح کے کشتی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ اس کے بعد اسے نشے کی لت لگ گئی، وہ روزانہ دو گرام نشہ کرنے لگا۔ وہ #پنجاب میں ہیچار ہزار روپے کا #منشیات #خریدتا تھا۔
اس لت کو پورا کرنے کے لیے پہلے اس نے اپنے گھر میں چوری شروع کی، بعد میں گھر سے باہر چوری میں قسمت آزمائی کرنے لگا۔اس طرح وہ #جرائم کی دلدل میں پھنس گیا۔ملزم سے برآمد ہونے والے موبائلوں کی #قیمت تقریباً ساڑھے نو لاکھ روپے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف پٹیالہ میں حملہ کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ملزم کا والد اپنا کاروبارکر تا ہے۔ اس کا چھوٹا بھائی کینیڈا میں رہتا ہے اور ماں ایک کالج میں لیکچرار ہے۔خیال رہے کہ8 اگست کو سیکٹر 16 کے رہائشی ایڈوکیٹ سومیت سہگل نے پولیس میں شکایت کی کہ کسی نے اس کے گھر سے دو موبائل ، جوتے سمیت دو گھڑیاں چرالی ہیں۔
مرکزی ڈی ایس پی چرنجیت سنگھ کے حکم پر سیکٹر 17 تھانہ انچارج کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم پٹیالہ میں’ دکھ نوارن ‘صاحب گرودوارہ کے قریب ایک ہوٹل میں مقیم ہے، وہاں سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔



