بین ریاستی خبریں

ای ڈی نے دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں 4 کروڑ روپے کی جائیدادضبط کی

ممبئی، 16 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل #دیشمکھ (Anil Deshmukh) اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں 4 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کرلئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ معلومات جمعہ کو دی۔انہوں نے کہا کہ منی #لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ضبط ہونے کے ابتدائی احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے لئے بھیجے جانے والے کم از کم تین سمن طلب کرنے کے باوجود دیشمکھ (72) تحقیقات ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

مرکزی ایجنسی نے ان کے بیٹے رشی کش اور اہلیہ کو بھی طلب کیا تھا لیکن انہوں نے بھی بیان ریکارڈ کرنے سے انکار کردیا۔ یہ سمن مہاراشٹر پولیس سے متعلق 100 #کروڑ روپے کے مبینہ #رشوت وصولی کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کے تحت درج ایک معاملے کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی وجہ سے دیشمکھ کو رواں سال اپریل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button