بین ریاستی خبریں

میگھالیہ: سابق ممبراسمبلی ( دورفانگ Julius Dorphang) نابالغہ سے زیادتی کے مجرم قرار ، 25 سال کی سزا

شیلانگ ، 25اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میگھالیہ کے سابق ایم ایل اے دورفانگ (Ex-MLA Julius Dorphang) کو ری -بھوئی ضلع کی ایک خصوصی عدالت نے ایک #نابالغ #لڑکی کے ساتھ #زیادتی کے #الزام میں 25 سال #قید کی سزا سنائی ہے، وہ 2017 میں ایم ایل اے تھے۔ خصوصی جج فیب رونس سلکم سنگما نے دورفانگ پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاہے۔مذکورہ ممبراسمبلی باغی گروپ HNLC کے بانی اور #صدر تھے۔ انہوں نے 2007 میں HNLC کے صدر کے طور پرخودسپردگی کی تھی ،اور 2013 میں مہتی سیٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیتا تھا، #عصمت دری کے واقعہ کے وقت وہ ایم ایل اے تھے۔

عدالت نے 13 اگست کو دورفنگ کو مجرم قرار دیا تھا۔ سزا کا اعلان گزشتہ منگل کو کیا گیا ہے۔خصوصی عدالت کے عہدیدار نے بدھ کو بتایا کہ دورفانگ کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، نیز اسے 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ عمر قید کے علاوہ عدالت نے متأثرہ کے ساتھ زیادتی پر تین دیگر مددگاروں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ان لوگوں پر نابالغہ کو جرم کیلئے لیجانے اور جسم فروشی کے لیے اکسانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

دریں اثنا سابق ایم ایل اے دورفانگ کے وکیل گوتم نے کہا کہ وہ اس عدالتی حکم کیخلاف میگھالیہ ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایل اے بیمار ہیں، میں سزا کی معطلی کا مطالبہ کروں گا، جبکہ اس کے لیے ضمانت طلب کروں گا۔خیال رہے کہ دورفانگ کیخلاف دسمبر 2016 میں میگھالیہ کی ایسٹ کھاسی ہلز ڈسٹرکٹ پولیس میں درج شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ ایک نابالغہ کے ساتھ غیر قانونی کام میں ملوث تھا۔ اس کے بعد جنوری 2017 میں ری بھوئی میں ایک اور شکایت درج کی گئی۔

یہ الزام لگایا گیا تھا کہ دورفانگ نے اسی نابالغ کو ضلع کے ایک ریزورٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ان شکایات کی بنیاد پر دورفانگ کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ ایک کیس میں سزا سنائی گئی، جبکہ دوسرا ابھی تک کی عدالت میں زیر التوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button