باپ بیٹا جیل جائیں گے، کمرے کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے: شیوسینا لیڈر سنجے راوت کا بیان
ممبئی ،16؍ فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مرکز کی مودی حکومت پر مہاراشٹر میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سنجے راوت نے آج ایک ٹویٹ کیا ہے کہ باپ بیٹا جیل جائیں گے۔ انتظار کریں اور دیکھیں۔
کمرے کو سینیٹیائزکیا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اس وقت دہلی میں ہیں اور وہ ان الزامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔اس سے قبل سنجے راوت نے الزام لگایا تھا کہ کریٹ سومیا نے پی ایم سی بینک کے ملزم راکیش وادھوان کو بلیک میل کیا اور 400 کروڑ کی زمین 4 کروڑ میں خریدی اور اس زمین پر بنائے جانے والے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کریٹ سومیا کا بیٹانیل سومیا ہے۔
موہت کمبوج پر 12 ہزار کروڑ کی زمین 100 کروڑ میں لینے کا الزام ہے۔ تاہم سنجے راوت نے الزامات کے دوران کوئی کاغذات پیش نہیں کیے لیکن کہا کہ یہ کاغذات دو دن میں تفتیشی ایجنسیوں کو دے دیے جائیں گے۔
بی جے پی کی جانب سے موہت کمبوج نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سنجے راوت بے نقاب ہو چکے ہیں، میں آپ کو نوٹس بھیجوں گا، جس طرح نواب ملک کو منہ کو کھانی پڑی ،آنے والے وقت میں سنجے راوت بھی منہ کی کھائیں گے۔ اور یہ سلیم جاوید کی جوڑی مہاراشٹر میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بے نقاب ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو گرانے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے الزامات لگا کر لیڈروں پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کی طرح بنگال میں بھی صورتحال ہے۔
راوت نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں، ای ڈی کے پاس کام نہیں ہے کیا جو مہاراشٹر میں ہم جیسے متوسط طبقے کے لوگوں کے پیچھے پڑ رہے ہیں۔ پیچھے پڑنا ہے تو پڑئیے لیکن آپ نے غلط آدمی سے پنگا لیا ہے۔ آپ نے شیو سینا کے ساتھ پنگا لیاہے، آپ نے مہاراشٹر کے ساتھ پنگالیا ہے، میں صرف اتنا بتاتا چاہتا ہوں۔



