سیاسی و مذہبی مضامین

21فروی عالمی یوم مادری زبان✒️ الطاف آمبوری

زبان مادری ہو تو تعلیم و تربیت کے تمام مراحل با آسانی طۓ ہوجاتے ہیں۔

International Mother Language Day علم حاصل کرنے کے لۓ کسی نہ کسی زبان کا ہونا ضروری ہے اگر زبان مادری ہو تو تعلیم و تربیت کے تمام مراحل با آسانی طۓ ہوجاتے ہیں۔ اگر مادری زبان کی نوعیت کو سمجھے تو ہم سب اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ مادری زبان دراصل وہ زبان ہے جو بچہ پیدا ہونے کے بعد خود اپنی ماں سے سیکھتا ہے اور وہ زبان جو پیداٸش تا موت بولی ،سمجھی اور لکھی جاۓ تو یقینا اس میں دیگر زبان کے مقابلے مہارت حاصل ہونا فطری ہے۔

معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مادری زبان کی الگ اہمت ہے اگر ابتداٸ تعلیم مادری زبان میں ہو تو طلبہ اس کو بہتر طریقے سے سیکھ سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تعلیمی مواد کا مادری زبان میں ہونا بہت ضروری ہے۔
موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہميت اور ان کے بڑھتے استعمال کو ہم فراموش نہیں کر سکتے عام طور پر اس پلیٹ فارم میں تبادلہ خیال کے لۓ انگریزی رسم الخط کا استعمال کرتے ہیں اور جانے انجانے رومن تحریر کو بڑھاو دیتے ہیں جبکہ ہر موبائل فون میں اردو رسم لخط میں لکھنے کی سہولت موجود ہے۔ ہم نے لوگوں کو دیگر زبانوں جیسے تامل،تلگو اور ہندی میں بھی تحریر کرتے دیکھا ہے ایسے ماحول میں اگر ہم اردو رسم الخط کا استعمال کریں تو یہ اردو زبان کے فروغ میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے ۔

آپ سب سے التماس ہے کہ آج 21 فروری عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر یہ عہد کریں کہ آج سے ہم سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ اردو زبان میں تحریر کریں گے اور دوسروں کو بھی ترغيب دیں گے۔ اس طرح ہم اردو زبان سے وابستگی کا ثبوت بھی دے پاٸینگے اور اردو زبان کی اہمیت کا احساس موبائل و آٸی۔ ٹی کمپنيوں تک بھی پہنچا سکتے ہیں جس سے مستقبل میں اس کے بے شمار فواٸد رونما ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button