رسوئی-آپ کا دستر خوان✍️ عرشی دلدارؔ
مچھلی کو دھو کر چھلکے صاف کرلیں اور ان میں نمک، کالی مرچ پائوڈر اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں
نمک والی فرائی مچھلی
مچھلی کو دھو کر چھلکے صاف کرلیں اور ان میں نمک، کالی مرچ پائوڈر اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ اسکے بعد آپ انکو آئل میں ڈیپ فرائی کریں اور ایک کاغذ پر رکھ کر آئل جذب کرلیں۔فائدہ: اس مچھلی سے آپ کے شوگر کا مسئلہ کنٹرول میں آجائے گا اور بڑھا ہوا انسولین بھی کم ہوجائے گا۔
ابلی ہوئی مچھلی
مچھلی کو دھو کر ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں ایک جگ پانی ڈال کر اْبالنے کے لئے رکھ دیں اور اس میں ہلدی، دھنیا اور لیموں کا رس شامل کردیں۔ یہ تقریباً آدھے گھنٹے میں اْبل جائیں۔ اس کے بعد ان کو پلیٹ میں رکھ کر دہی کے ساتھ سروو کریں۔فائدہ: اس طرح ابلی ہوئی مچھلی کھانے سے جلد اچھی ہوگی، تھائی رائڈ کا مسئلہ بھی کنٹرول ہو جائے گا۔
اجوائن کے ساتھ
مچھلی کو دھو کر ایک پتیلی میں ڈالیں اور اس میں اجوائن اور پانی شامل کرلیں۔ اور اس کو آدھے گھنٹے کیلئے ڈھک دیں۔ پھر اس میں چمچ چلائیں اور کورن فلاور، سفید سرکہ، ہلدی پائوڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔ مزید 20 منٹ پکائیں، لیجئے اجوائن والی بہترین سالن کی مچھلی تیار ہے اس کو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سروو کریں۔ فائدہ: جن لوگوں کو وزن بڑھنے کی شکایت ہے وہ موٹاپے پر قابو پانے کیلئے اس طرح مچھلی کا استعمال کریں یہ جلد ہی چربی گھٹانے میں مفید ہے۔
کریمی فش
کریمی فش بنانے کیلئے آپ مچھلی کو دھو کر خشک کرلیں۔ پھر ایک کپ کریم اور دو چمچ مکھن کو مکس کرکے فش کو اس میں ڈپ کرلیں۔ اس میں دو چمچ سویا سوس، ایک کٹی ہوئی شملا مرچ، ایک کٹا ہوا ٹماٹر، ایک پیاز کا پیسٹ اور تین چمچ دہی مکس کرلیں۔ اب ایک پین میں آئل گرم کریں اس میں زیرے کا بھگار لگائیں۔ پھر اس پین میں ڈپ مچھلی ڈال کر فرائی کرلیں۔ ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔فائدہ: ہڈیوں کی کمزوری میں یہ کریمی فش آپ کی زبان کے ذائقے کو بھی بڑھائے گی اور ہڈیاں بھی مضبوط بنائے گی۔
مچھلی کا پنجابی سالن
مچھلی کے اجزاء مچھلی کے قتلے ½ کلو، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا لہسن دو چائے کے چمچے، پسی ہوئی اجوائن ½ چائے کا چمچہ، کٹی ہوئی لا ل مرچ ½ چائے کا چمچہ، نمک ایک چائے کا چمچہ۔
سالن کے اجزاء
پیاز(چوپ کی ہوئی دو عدد)، ٹماٹرچوپ کئے ہوئے چارعدد، پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچے، پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا دو چائے کے چمچے، پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا( ایک گڈی) ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چھ عدد، پسا ہوا لہسن ادرک دو چائے کے چمچے، پانی چار پیالی، نمک ایک چائے کا چمچہ، تیل ایک پیالی۔
پنجابی مچھلی کے سالن کی ترکیب
مچھلی پر اس کے اجزاء لگا کر رات بھر کیلئے رکھ دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں، اس میں علاوہ ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باقی اجزاء اور 189پانی ڈال کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔ اسے بھونیں اور باقی پانی ڈال کر ابال آنے تک پکنے دیں، پھر مچھلی ڈالیں اورپانچ منٹ تک پکاکر چولہا بند کردیں۔
اس پر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر پیش کریں۔ تو آج ایک بہت ہی مختلف اور مزیدار ڈش بنانا سیکھی اور وہ بھی موسم سرما کی تو بس اب اس لذیز اور منفرد کھانے کو تیار کریں اور اخود بھی کھائیں اور اہل خانہ کو بھی کھلائیں اور سرد موسم میں گرما گرما مچھلی کے سالن کے مزے لیں۔٭



