
لکھنؤ،20؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) میں داخل اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ #کلیان سنگھ کی حالت تشویشناک ہے اور جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ #یوگی آدتیہ ناتھ وہاں ان کی صحت کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے گئے تھے۔ جمعہ کی سہ پہر ایس جی پی جی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کلیان سنگھ کی حالت اب بھی نازک ہے اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔
#کلیان #سنگھ #کریٹیکل کیئر میڈیسن، #نیفرولوجی، #نیورولوجی، اینڈو #کرینولوجی اور کارڈیالوجی کے شعبوں کے سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر آر کے دھیمان ان کے صحت سے متعلق تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور میڈیکل ایجوکیشن وزیر سریش کھنہ نے جمعہ کی صبح اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں سے تبادلہ خیال کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 89 سالہ کلیان سنگھ کو انفیکشن کی وجہ سے 4 جولائی کو ایس جی پی جی آئی کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے۔



