بین ریاستی خبریں

ٹی ایم سی میں شامل ہوئے گوا کے سابق وزیراعلی لوئی زنہوفلوریا حال ہی میں کانگریس سے دیا تھا استعفیٰ

پنجی، 29 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گوا کے سابق وزیراعلی ٰلوئی زنہوفلوریا نے حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دیا تھا، آج ٹی ایم سی میں شامل ہوئے۔ ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اس موقع پر موجود تھے۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے سے پہلے فلوریا نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔اس کے بعد وزیراعلی ممتا نے ٹویٹ کیاکہ گوا کے سابق وزیراعلی، 7 بار کے ایم ایل اے اور تجربہ کار گوا لیڈر لوئزنہو فیلیرو کو ترنمول کانگریس خاندان میں خوش آمدید کہنا میرے لیے فخر کی بات ہے،ہم سب مل کر گوا کے لیے کھڑے ہوں گے۔

تقسیم کرنے والی طاقتوں سے لڑیں گے اور گوا کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مہاراشٹر وادی گومنتک پارٹی (ایم جی پی) کے سابق ایم ایل اے لاو مملتدار، کانگریس کے جنرل سکریٹری یتیش نائک اور وجے پوئی، ماریو پنٹو ڈی سانتانا اور آنند نائک کو بھی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہے۔ ان کے ساتھ گوا کے کئی دوسرے لیڈر بھی تھے۔

ٹی ایم سی میں شمولیت کے بعد انہوں نے کہا کہ جب میں ٹی ایم سی میں شامل ہو رہا ہوں تو میرا خواب کانگریس خاندان کو ساتھ لانا ہے۔ ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے پیچھے میرا بنیادی مشن بی جے پی اور اس کی تقسیم کی پالیسیوں، نفرت اور انتقام کی ثقافت کو شکست دینا ہے۔ہندوستان مکمل طور پر معاشی سست روی کی لپیٹ میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button