بین ریاستی خبریں

سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر اتل رائے عصمت دری معاملہ میں طلب

لکھنؤ ،20اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر(IPS Officer Amitabh Thakur) سے مئو کی گھوسی پور سیٹ سے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اتل رائے کے عصمت دری کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ گزشتہ16 اگست کو متاثرہ اور ایک گواہ نے #پٹرول چھڑک کر سپریم کورٹ کے باہر خود سوزی کی کوشش کی تھی ، دونوں کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ سے پہلے متاثرہ نے امیتابھ ٹھاکر سمیت کئی پولیس افسران پر رکن پارلیمنٹ اتل رائے کے تحفظ کا الزام لگایا تھا۔

اس کے بعد وارانسی کے سابق ایس ایس پی آئی پی ایس امیت پاٹھک کو ڈی جی پی آفس سے منسلک کردیا گیا۔تفتیش میں وارانسی کینٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راکیش کمار سنگھ اور انسپکٹر گری جا شنکر یادو کو تحقیقات میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر وید پرکاش رائے کو کینٹ پولیس اسٹیشن کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر آر کے وشوکرما اور اے ڈی جی نیرا راوت اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تفتیشی افسران نے امیتابھ ٹھاکر کو 23 اگست کو صبح 11 بجے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے حضرت گنج میں یوپی پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ کے دفتر میں طلب کیا ہے۔امیتابھ ٹھاکر نے اس معاملے میںایک مقدمہ لکھنؤ کے گومتی نگر اور وارانسی کے لنکا میں درج کرایا تھا۔

سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر نے متاثرہ کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنی وضاحت پیش کی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ سے بہت تکلیف میں ہوں ، لیکن یہ الزامات مکمل طور پر جھوٹے ہیں ، جو کہ مذکورہ وائرل ویڈیو میں کیے گئے ہیں۔ اس کے حوالے سے انہوں نے ٹویٹ میں ایک صفحے کا وضاحت نامہ کو بھی ٹیگ کیا۔

دراصل ضلع بلیا سے تعلق رکھنے والے اور #وارانسی کے ادے پرتاپ #کالج کے سابق طالبہ نے یکم مئی 2019 کو اتل رائے کے خلاف #عصمت دری سمیت کئی الزامات کے تحت لنکا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 22 جون 2019 کو اتل رائے نے اس معاملے میں عدالت میں خودسپردگی کردی ۔ اس وقت سے تاحال اتل الٰہ آباد کی نینی سینٹرل جیل میں ہے۔

23 نومبر 2020 کو اتل کے بھائی پون #سنگھ کی #درخواست کی بنیاد پر عدالت کے حکم پر عصمت دری کی شکار #متأثرہ #طالبہ کیخلاف کینٹ پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں 2 اگست کو وارانسی کی سی جے ایم عدالت نے عصمت دری متأثرہ کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button