تحفۂ حسن وجمال،جلد کی حفاظت کیلئے 6 نسخہ جات-عافیہ امینہ دہلی
گھریلو بیوٹی ٹپس: قدرتی نسخوں سے جلد کی حفاظت
ٹماٹر وٹامن A,B,C اور معدنیات مثلاً پوٹاشیم، میگنیشیم وغیرہ کا خزانہ ہے جسے لائے ا ئیکو بین کہتے ہیں۔ دودھ میں شامل لیکٹیک ایسڈ تمام جراثیم کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے اس نسخہ میں اعلیٰ درجے کی حسن بخش غیر ضرر رساں تیزابی خصوصیات والے اجزاء شامل ہیں جو جلد کی صفائی کو بہترین طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ اس میں لیکٹیک ایسڈ اور فروٹ ایسڈ کا امتزاج موجود ہے جو اس کلینزر کو ایک بہترین صفائی کرنے والا عامل ثابت کرے گا۔ مفید پہلو یہ ہے کہ یہ جلد پر نہایت نرمی سے عمل کرتا ہے۔ یہ پیٹ نارمل اور چکنی جلد کے لئے بہترین ہے۔
اجزاء: ٹماٹر ایک عدد۔ دودھ 150 ملی لیٹر، پانی حسب ضرورت۔
ترکیب اور طریقہ استعمال: ٹماٹر کو بلینڈ کر کے چھان لیں۔ چھانے ہوئے رس میں برابر مقدار میں دودھ ملالیں۔ اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ دس منٹ بعد حسب ضرورت پانی سے چہرہ اچھی طرح دھولیں۔
دوسرا نسخہ
اجزاء: دودھ ایک چوتھائی گلاس، کھانے کا سوڈا ایک چٹکی۔
ترکیب اور استعمال: تہائی گلاس دودھ لیں اور اس میں ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا لیں۔ ایک روٹی کے ٹکڑے کو اس محلول میں بھگو کر چہرے کو تھپتھپائیں، چہرے کا دھوپ کی وجہ سے جھلسا پن اور تپش دور ہو جائے گی۔
تیسرا نسخہ
اجزاء: دودھ آدھا گلاس۔ ایک عدد لیموں کا رس۔
ترکیب اور طریقہ استعمال: آدھے گلاس دودھ میں ایک لیموں کا عرق ملا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس محلول سے چہرہ دھوئیں۔ جلد ترو تازہ اور رنگ صاف ہو جائے گی۔
چوتھا نسخہ
اجزاء: دودھ دو چائے کے چمچ۔ شہد ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال: خشک جلد کے لئے دودھ اور شہد کا محلول بنا کر اس میں پسے ہوئے بادام شامل کر کے لیپ تیار کریں۔ یہ لیپ چہرے پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ اس لیپ سے جلد چکنی اور نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔
پانچواں نسخہ
اجزاء: بیسن دو اور دودھ چار چائے کے چمچ، شہد ایک چائے کا چمچہ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال: دو چائے کے چمچ بیسن، چار چائے کے چمچ دودھ اور ایک چائے ایک چمچہ شہد ملائیں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے اور گردن پر لگائیں، بیس منٹ کے بعد منہ دھو لیں۔ آپ کے چہرے پر تازگی آجائے گئی۔ ہفتہ میں دوبارہ استعمال کریں۔
چھٹا نسخہ
اجزاء: کھیرا آدھا۔ انڈے کی سفیدی پیسٹ میں حسب ضرورت۔ لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ۔ دودھ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال: آدھے کھیرے کا پیسٹ بنا کر اس میں انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس، اور ایک چائے کا چمچ دودھ مکس کر کے 10 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں۔ دودھ میں خمیر ملا لیں۔ اس کا لیپ روغنی جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔ گرمی ہو یا سردی، کسی بھی موسم کی شدت میں ہر قسم کی جلد پر اپنے اثرات مرتب کرتا ہے۔ آج کل چونکہ گرمیاں آہستہ آہستہ اپنی شدت پکڑتی جارہی ہیں۔ تو آپ کو بھی چاہیے کہ اپنے چہرے کی جلد کی حفاظت کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔ گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ کیونکہ یہ جلد کی چمک دمک اور تروتازگی کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔



